پاکستان عوامی تحریک (پی اے ٹی) کے سربراہ علامہ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ قربانی ایثار کا نام ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان عوامی تحریک (پی اے ٹی) کے سربراہ علامہ ڈاکٹر طاہر القادری نے عید الاضحیٰ کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ عید الاضحیٰ امت مسلمہ کیلئے خیر و برکت کا عظیم تہوار ہے، ہر عظیم مقصد اور منزل کا حصول جذبہ ایثار سے مشروط ہے۔
پاکستان عوامی تحریک (پی اے ٹی) کے سربراہ نے کہا کہ کورونا وائرس کا خطرہ موجود ہے احتیاطی تدابیر کو نظر انداز نہ کیا جائے۔
ڈاکٹر طاہر القادری نے یہ بھی کہا کہ کچھ اعمال ایسے ہوتے ہیں جو اللہ کے ہاں بہت مقبول ہیں، فریضہ حج کی ادائیگی اور قربانی ان میں سے سرفہرست ہیں۔
پاکستان عوامی تحریک (پی اے ٹی) کے سربراہ کا کہنا تھا کہ فلسفہ قربانی یہ ہے کہ اللہ کی راہ میں اپنی قیمتی ترین متاع کو قربان کرنے کے لئے ہمہ وقت تیار رہا جائے اور اس کی رضا پر خوش رہا جائے۔
ڈاکٹر طاہر القادری کا یہ بھی کہنا تھا کہ عید الاضحیٰ کے ایام میں اللہ کی خوشنودی کیلئے مستحقین اور مالی اعتبار سے کمزور لوگوں کی دست گیری کی جائے۔
پاکستان عوامی تحریک (پی اے ٹی) کے سربراہ علامہ ڈاکٹر طاہر القادری کا مزید کہنا تھا کہ اللہ رب العزت نے جنہیں مالی آسودگی عطاء فرمائی ہے وہ بطور خاص ضرورت مندوں کی مدد کریں اور انہیں اپنی خوشیوں میں شریک کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News