Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

کشمیریوں نے ووٹ دیکر مقبوضہ کشمیر کی تحریک کو جلا بخشی ہے ، فواد چوہدری

Now Reading:

کشمیریوں نے ووٹ دیکر مقبوضہ کشمیر کی تحریک کو جلا بخشی ہے ، فواد چوہدری
فواد چوہدری

فواد چوہدری

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ کشمیریوں نے ووٹ دیکر مقبوضہ کشمیر کی تحریک کو جلا بخشی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نے تحریک انصاف کے تمام امیدواروں کو مبارکباد دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کو تاریخی کامیابی ملی ہے ، تاریخی کامیابی کے بعد دھاندلی کا بیانیہ تو اپنے آپ مر جاتا ہے ، لوگوں کو انتخابی عمل پر اعتماد ہے ، بلاول اور مریم کو اپنی شکست تسلیم کرنی چاہیے ، ان دونوں کو اپنے عہدوں سے استعفی دے دینا چاہیے۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ مریم نواز کے بیانیے کی وجہ سے ن لیگ کو بری شکست کا سامنا کرنا پڑا ، مریم نواز کے بیانیے کو کشمیری عوام نے مسترد کر دیا ہے ، ن لیگ کی لیڈر شپ مسلسل اداروں اور فوج کو تنقید کا نشانہ بنا رہی تھی ، کشمیر کی سیاست پاکستان کی سیاست ساتھ ساتھ چلتی ہے ، پیپلز پارٹی کا پاکستان کی طرح کشمیر میں کوئی حال احوال نہیں رہا۔

فواد چوہدری نے کہا کہ 2023 میں سندھ میں پیپلز پارٹی کا یہی حال ہو گا ، سندھ میں پیپلز پارٹی کی یہ آخری حکومت ہے ، کشمیر کے لوگوں نے عمران خان کی پالیسی کو سراہا ہے ، عمران خان کشمیر کے مسئلے کو انسانی مسئلہ سمجھتے ہیں۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کے ساتھ علاقائی نہیں دلوں سے تعلق ہے ، ہمارا موقف واضح ہے، ہم بھارت سے تعلقات بہتر کرنا چاہتے ہیں ، تعلقات کی بحالی کی پہلی شرط پانچ اگست کے اقدامات کی واپسی ہے ، ہماری خارجہ پالیسی کشمیر کے اردگرد ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ انہی قربانیوں کے تسلسل میں عمران خان کو کشمیر کا سفیر کہتے ہیں ، پانچ اگست کو وزیراعظم کشمیر جائیں گے اور سیشن سے خطاب کریں گے ، وزیراعظم عمران خان آئندہ کی حکمت عملی اور اقدامات آزادکشمیر اسمبلی کے اجلاس میں بتائیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
صدرمملکت نےترک چیف آف جنرل اسٹاف کو نشان امتیاز ملٹری کے اعزازسے نوازا
فیض آباد دھرنا کمیشن، شہباز شریف کا بیان سامنے آگیا
وفاق نے کےپی کو پیسےدینے بند کردیے، مزمل اسلم
میاں منشی اور سید مٹھا اسپتال میں کرپشن کا معاملہ، پنجاب حکومت کا کارروائی کا حکم
چینی باشندوں کی سیکیورٹی سے متعلق علیحدہ شعبہ قائم کیا جائے، آئی جی سندھ کی ہدایت
عدالت کا بشریٰ بی بی کا اینڈو سکوپی ٹیسٹ کروانے کا حکم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر