Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

جانئیے! اولمپکس میں پاکستان کی ترجمانی کرنے والے طلحٰہ طالب کی داستان

Now Reading:

جانئیے! اولمپکس میں پاکستان کی ترجمانی کرنے والے طلحٰہ طالب کی داستان

 لاہور کا باہمت نوجوان اپنی لگن، محنت اور حوصلے سے اولمپکس میں پاکستان کی نمائندگی کر رہا ہے۔

پہلوانوں کے شہر گجرانوالہ سے تعلق رکھنے والے طلحٰہ طالب ویٹ لفٹر ہیں جو کہ اپنی مدد آپ کے تحت خود محنت کر کے ٹوکیو اولمپکس تک پہنچے ہیں۔

اس اسٹوری میں ہم آج آپ کو طلحٰہ طالب کے بارے میں بتائیں گے کہ وہ کس طرح اولپمکس تک پہنچے ہیں۔

مڈل کلاس فیملی سے تعلق رکھنے والے طلحٰہ نے آٹھ سال کی عمر سے ہی ٹریننگ شروع کر دی تھی جبکہ ٹریننگ کے کوچ بھی کوئی اور نہیں بلکہ طلحٰہ کے والد ہی تھے۔

Advertisement

بین الاقوامی نشریاتی ادارے کو دئیے گئے انٹرویو میں طلحٰہ کا کہنا تھا کہ میرے والد بھی ویٹ لفٹر تھے مگر بازو میں تکلیف کے باعث ویٹ لفٹنگ نہیں کر سکتے ہیں۔

طلحٰہ نے اپنے والد کے خواب کو آگے لے کر چلنے کا فیصلہ کیا تھا۔ طلحٰہ کے والد کی خواہش تھی کہ وہ پاکستان کا نام روشن کریں لیکن بازو زخمی ہو جانے کی وجہ سے وہ مقابلہ نہ کر سکے، لیکن ان کا بیٹا اس خواب کو پورا کر رہا ہے۔

طلحٰہ نے اپنے والد کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہاکہ میرے والد صرف ایک باپ ہی نہیں بلکہ ایک بہترین کوچ بھی ہیں، والد کا خواب میں پورا کر رہا ہوں، جس کی والد کو بے حد خوشی ہے۔

انہوں نے کہاکہ والد نے مجھے بالکل اسی طرح سکھایا ہے جیسے کہ ایک ویٹ لفٹر کو ٹرینر سکھاتا ہے۔ وہ مجھے میری غلطی پر برہمی کا اظہار بھی کرتے ہیں اور سپورٹ بھی کرتے ہیں۔

Advertisement

طلحٰہ کا کہنا ہے کہ میں نے بہت مشکل حالات میں ٹریننگ کی ہے، اُس وقت جب میرے پاس کچھ نہیں تھا نہ ہی ویٹ لفٹنگ کا سامان اور نہ ہی جگہ ۔

انہوں نے بتایاکہ  ٹریننگ کی سہولیات میسر نہیں ہیں جو کہ ایک ویٹ لفٹر کو درکار ہوتی ہیں، اسی لیے میں نے اپنے استاد سے درخواست کر کے اسکول ہی میں ٹریننگ شروع کی۔

جب اسکول سے چھٹی ہوتی ہے یا پھر کلاس شروع ہونے سے پہلے کسی بھی وقت میں ٹریننگ مکمل کر لیتا ہوں۔ اس دوران کافی مشکلات پیش آتی ہیں مگر میں اپنے خواب کو پورا کرنے کے لیے محنت کرتا ہوں۔

طلحٰہ نے مزید بتایاکہ اولمپکس میں جانے سے دو ماہ پہلے ایشئین چیمپئین شپ میں بہترین کارکردگی دکھائی تھی۔ اسی مقابلے میں طلحٰہ کے مد مقابل عالمی ویٹ لفٹر تھے۔

واضح رہےکہ آئی ڈبلیو ایف جو کہ ویٹ لفٹرز کی عالمی تنظیم ہے، اس تنظیم نے طلحٰہ کی کارکردگی کو مد نظر رکھتے ہوئے ان کا نام سیلیکٹ کیا اور صلاحیتوں کااعتراف کرتے ہوئے ٹوکیو اولمپکس میں شرکت یقینی بنائی۔

 

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایف پی سی سی آئی نے وویمن چیمبرز کی ممبر شپ فیس میں 50 فیصد کمی کر دی
قومی بیٹر اعظم خان گھٹنے اور کالف مسل کی تکلیف میں مبتلا
ویمنز ون ڈے، سری لنکن ٹیم نے نئی تاریخ رقم کردی
نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز میں نوجوان کھلاڑیوں کو زیادہ مواقع دیں گے، بابر اعظم
پاک کیوی ٹی ٹوئنٹی سیریز، کپتانوں نے ٹرافی کی رونمائی کر دی
پاکستان اسپورٹس بورڈ میں کی گئیں تعیناتیاں اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر