Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

آزاد کشمیر انتخابات 2021: پی ٹی آئی 17، ن لیگ 3 اور پی پی 2 نشستوں پر کامیاب، غیرحتمی و غیرسرکاری نتیجہ

Now Reading:

آزاد کشمیر انتخابات 2021: پی ٹی آئی 17، ن لیگ 3 اور پی پی 2 نشستوں پر کامیاب، غیرحتمی و غیرسرکاری نتیجہ

آزاد جموں و کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کی 45 نشستوں پر عام انتخابات کا انعقاد ہوا جس کے لیے پولنگ کا وقت ختم ہوگیا  ہے۔  ووٹوں کی گنتی کے ساتھ ساتھ نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔

اب تک کے 45 حلقوں میں سے 23 کے غیرحتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے 17، مسلم لیگ (ن) 3 اور پیپلزپارٹی 2 جبکہ جموں کشمیر پیپلزپارٹی نے ایک ایک نشست حاصل کی۔

Advertisement

ایل اے 1 میرپور ون کے تمام 135 پولنگ اسٹیشنزکے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے اظہر صادق 12231 ووٹ لےکرکامیاب قرار پائے جبکہ مسلم لیگ ن کے چوہدری مسعود خالد نے 5985 ووٹ لیے۔

حلقہ ایل اے 3 میرپور 3 کے تمام 147 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کے سلطان محمود چوہدری 18462 ووٹ لیکر جیت گئے جبکہ ن لیگ کے چوہدری محمد سعید 15343 ووٹ لے سکے۔

حلقہ ایل اے 4 میرپور 4 کے تمام 157 پولنگ اسٹیشنز کے غیرحتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے چوہدری ارشد حسین 22700 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے جبکہ ن لیگ کے چوہدری رخسار احمد 20800 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

ایل اے 5 بھمبر ون کے تمام 132 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے وقار احمد نور21799 ووٹوں سےکامیاب ہوگئے جبکہ پیپلزپارٹی کے چوہدری پرویز اشرف 15583 ووٹ حاصل کرسکے۔

حلقہ ایل اے 13 کوٹلی 6 کے تمام 170پولنگ اسٹیشنز کے غیرحتمی و غیر سرکاری نتائج کے تحت تحریک انصاف کے نثار انصر ابدالی 23448 ووٹ لیکر جیت گئے، ان کے مدمقابل پیپلزپارٹی کے محمد ولید انقلابی 17468ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

حلقہ ایل اے 18 پونچھ اور سدھنوتی ون کے تمام 178 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سردار عبد القیوم نیازی 24829 ووٹ لیکر جیت گئے جبکہ ن لیگ کے محمد یاسین گلشن 16000 ووٹ لے سکے۔

Advertisement

حلقہ ایل اے 19 پونچھ اور سدھنوتی 2 کے تمام 149 پولنگ سٹیشنز کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجے کے مطابق ن لیگ کے سردار عامر الطاف خان 13413 ووٹ لیکر جیت گئے، ان کے مدمقابلپی پی کے سعود بن صادق نے 12517ووٹ لیے۔

حلقہ ایل اے 21 پونچھ اور سدھنوتی 4 کے تمام 107 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق جموں کشمیر پیپلزپارٹی کے سردار حسن ابراہیم خان 8205 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے جبکہ ن لیگ کے طاہر انور خان 6065 ووٹ لیکر دوسرے نمبر رہے۔

حلقہ ایل اے 24 پونچھ اور سدھنوتی 7 کے تمام 179 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے سردار فہیم اختر ربانی 28103 ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے جبکہ ن لیگ کے سردار فاروق احمد طاہر نے 24103 ووٹ لیے۔

حلقہ ایل اے 26 نیلم ویلی 2 کے تمام 114 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے تحت پیپلزپارٹی کے میاں عبدالوحید 18870 ووٹ لیکر جیت گئے، ان کے مدمقابل تحریک انصاف کے راجہ محمد الیاس 13294 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

حلقہ ایل اے 29 مظفرآباد 3 کے تمام 114 پولنگ اسٹیشنز کے نتیجے کے مطابق پی ٹی آئی کے خواجہ فاروق احمد 13337 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے جبکہ ن لیگ کے بیرسٹر افتخار علی گیلانی 10557 ووٹ لے سکے۔

حلقہ ایل اے 30 مظفر آباد 4 کے تمام 105 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے چوہدری محمد رشید 18068 ووٹ لیکر جیت گئے، ان کے مدمقابل ن لیگ کے مصطفیٰ بشیر عباسی 10316ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

Advertisement

ایل اے 34 جموں ون کے تمام 122 پولنگ اسٹیشنزکے غیرحتمی اور غیرسرکاری نتیجے کے مطابق تحریک انصاف کے چوہدری ریاض احمد 4559 ووٹ لےکرکامیاب ہوگئے جبکہ مسلم لیگ ن کے ناصر حسین ڈار نے 4221 ووٹ لیے۔

حلقہ ایل اے 35 جموں 2 کے تمام 142پولنگ اسٹیشنز کے غیرحتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے چوہدری مقبول احمد 18883 ووٹ لیکر جیت گئے جبکہ ن لیگ کے چوہدری محمد اسماعیل 16885 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

ایل اے 36 جموں 3، تمام 138 پولنگ اسٹیشنز کے غیرسرکاری نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے حافظ حامد رضا 22096 ووٹ لےکرکامیاب ہوگئے جبکہ مسلم لیگ ن کے محمد اسحاق نے 20467 ووٹ لیے۔

ایل اے 37 جموں 4 کے تمام 173 پولنگ اسٹیشنزکےغیرسرکاری و غیر حتمی نتائج کے تحت تحریک انصاف کے محمد اکمل سرگالہ 25963 ووٹ لیکر جیت گئے، ان کے مدمقابل مسلم لیگ ن کے محمد صدیق چوہدری نے 24508 ووٹ حاصل کیے۔

حلقہ ایل اے 38 جموں 5 کے تمام 113 پولنگ اسٹیشنز کے غیرحتمی و غیر سرکاری نتائج میں تحریک انصاف کے امیدوار محمد اکبر چوہدری 14143 ووٹ لیکر جیت گئے جبکہ ن لیگ کے ذیشان علی 8740 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

ایل اے 40کشمیر ویلی ون سے غیرحتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے عامر عبدالغفار 2165 ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے جبکہ تحریک انصاف کے محمد سلیم بٹ 875 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

Advertisement

ایل اے 41 کشمیر ویلی 2 پنجاب کے تمام 17 پولنگ اسٹیشنوں کے غیرحتمی اور غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پی ٹی آئی کے غلام محی الدین دیوان 2326 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے جبکہ ن لیگ کے محمد اکرام بٹ 741 ووٹ لے کردوسرے اور پیپلزپارٹی کے شبیرعباس میر166 ووٹ لےکر تیسرےنمبرپررہے۔

حلقہ ایل اے 42 کشمیر ویلی 3 کے تمام 43 پولنگ اسٹیشنز کے غیرحتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کے محمد عاصم شریف 1254 ووٹ لیکر جیت گئے جبکہ ن لیگ کے سید شوکت علی شاہ 1205 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

غیرحتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق ایل اے 43 کشمیر ویلی 4 سے پی ٹی آئی کے جاوید بٹ 782 ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے جبکہ ن لیگ کی نسیمہ خاتون 720 ووٹ لے سکیں۔

اسی طرح ایل اے 44 کشمیر ویلی 5 کے غیرحتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے احمد رضا قادری 2007 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے جبکہ آل جموں کشمیر مسلم کانفرنس کی مہرالنسا 1163 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہیں۔

ایل اے 45کشمیرویلی 6 کے تمام 41 پولنگ اسٹیشنز کے غیرسرکاری نتیجے کے مطابق تحریک انصاف کےعبدالماجد خان 3138 ووٹ لےکر کامیاب قرار پائے جبکہ آزاد امیدوار عبد الناصر خان 2063 ووٹ لےکردوسرےنمبرپر رہے۔

آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کی 45 نشستوں پر 724 امیدوار مدمقابل رہے، جس میں 33 نشستوں پر آزاد کشمیر میں پولنگ ہوئی جبکہ دیگر 12 نشستوں پر مہاجرین کے کوٹے پر پاکستان کے دیگر صوبوں میں مقیم کشمیریوں نے حق رائے دہی استعمال کیا۔

Advertisement

آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کا ایوان 53 اراکین پر مشتمل ہے۔

حلقوں اور امیدواروں کی تفصیلات درج ذیل ہیں:

ایل اے 1 ۔ میرپور 1: اظہر صدیق (پاکستان تحریک انصاف)، چوہدری مسعود خالد (پاکستان مسلم لیگ ن)، محمد افسر شاہد (پاکستان پیپلز پارٹی)

ایل اے 2۔ میرپور 2: ظفرانور )پاکستان تحریک انصاف)، محمد نذیر انقلابی (پاکستان مسلم لیگ ن)، چوہدری قاسم مجید (پاکستان پیپلز پارٹی)۔

ایل اے 3 ۔ میرپور 3: سلطان محمود چوہدری (پاکستان تحریک انصاف)، چوہدری محمد سعید (پاکستان مسلم لیگ ن)

ایل اے 4 ۔ میرپور 4: چوہدری ارشد حسین (پاکستان تحریک انصاف)، چوہدری رخسار احمد (پاکستان مسلم لیگ ن)، ریاست تبسم ۔(پاکستان پیپلز پارٹی)۔

Advertisement

ایل اے 5 ۔ بھمبیر 1: انور الحق نور (پاکستان تحریک انصاف)، کرنل (ر) واقار احمد نور (پاکستان مسلم لیگ ن)، چوہدری پرویز اشرف (پاکستان پیپلز پارٹی)

ایل اے 6 ۔ بھمبیر 2: علی شاہ سونی راجہ (پاکستان تحریک انصاف)، مقصود احمد خان (پاکستان مسلم لیگ ن)، چوہدری ادریس (پاکستان پیپلز پارٹی)

ایل اے 7 ۔ بھمبیر 3: چوہدری انوار الحق (پاکستان تحریک انصاف)، چوہدری طارق فاروق (پاکستان مسلم لیگ ن)

ایل اے 8 ۔ کوٹلی 1: ظفر اقبال ملک (پاکستان تحریک انصاف)، ذوالفقار علی (پاکستان مسلم لیگ ن)، محمد آفتاب انجم (پاکستان پیپلز پارٹی)

ایل اے 9 ۔ کوٹلی 2: آصف حنیف (پاکستان تحریک انصاف)، منیر حسین خان (پاکستان مسلم لیگ ن)، جاوید اقبال بدھنوی (پاکستان پیپلز پارٹی)

ایل اے 10 ۔ کوٹلی 3: ملک یوسف (پاکستان تحریک انصاف)، زبیر اقبال کیانی (پاکستان مسلم لیگ ن)، محمد یاسین (پاکستان پیپلز پارٹی)

Advertisement

ایل اے 11 ۔ کوٹلی 4: چوہدری محمد اخلاق (پاکستان تحریک انصاف)، راجہ نصیر احمد خان (پاکستان مسلم لیگ ن)، سردار محمد بشیر پہلوان (پاکستان پیپلز پارٹی)

ایل اے 12 ۔ کوٹلی 5: شوکت فرید (پاکستان تحریک انصاف)، راجہ محمد ریاست چوہدری (پاکستان مسلم لیگ ن)، محمد یاسین (پاکستان پیپلز پارٹی)

ایل اے 13 ۔ کوٹلی 6: نثار انصار ابدالی (پاکستان تحریک انصاف)، راجہ ایاز احمد خان (پاکستان مسلم لیگ ن)، محمد ولید انقلابی (پاکستان پیپلز پارٹی)

ایل اے 14 ۔ باغ 1: لطیف خلیق (پاکستان تحریک انصاف)، سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار عتیق احمد (پاکستان مسلم لیگ ن)

ایل اے 15 ۔ باغ 2: تنویر الیاس )پاکستان تحریک انصاف(، مشتاق منہاس )پاکستان مسلم لیگ ن(، راجہ یاسین (مسلم کانفرنس)

ایل اے 16 ۔ باغ 3: سردار میر اکبر خان (پاکستان تحریک انصاف)، اعجاز احمد (پاکستان مسلم لیگ ن)، سردار قمر زمان (پاکستان پیپلز پارٹی)

Advertisement

ایل اے 17 ۔ باغ 4: عامر نذیر (پاکستان تحریک انصاف)، چوہدری محمد عزیز (پاکستان مسلم لیگ ن)، فیصل ممتاز راٹھور (پاکستان پیپلز پارٹی)

ایل اے 18 ۔ پونچھ اور سدھنوتی 1: سردار عبدالقیوم نیازی (پاکستان تحریک انصاف)، چوہدری محمد یاسین گلشن (پاکستان مسلم لیگ ن)، سردار امجد یوسف خان (پاکستان پیپلز پارٹی)

ایل اے 19 ۔ پونچھ اور سدھنوتی 2: سردار ارزش سدھو زئی (پاکستان تحریک انصاف)، سردار عامر الطاف خان (پاکستان مسلم لیگ ن)، سردار سعود بن صادق (پاکستان پیپلز پارٹی)

ایل اے 20 ۔ پونچھ اور سدھنوتی 3: خطاب اعظم خان (پاکستان تحریک انصاف)، عبدالرشید خان (پاکستان مسلم لیگ ن)، سردار محمد یعقوب  (پاکستان پیپلز پارٹی)

ایل اے 21 ۔ پونچھ اور سدھنوتی 4: طاہر انور خان (پاکستان مسلم لیگ ن)، سردار محمد یعقوب (پاکستان پیپلز پارٹی)

ایل اے 22 ۔ پونچھ اور سدھنوتی 5 : محمد صغیر چغتائی (پاکستان تحریک انصاف)، سردار عبد الخالق واسی (پاکستان مسلم لیگ ن)، سید دلاور بخاری (پاکستان پیپلز پارٹی)

Advertisement

ایل اے 23 ۔ پونچھ اور سدھنوتی 6: سردار محمد حسین ایڈوکیٹ (پاکستان تحریک انصاف)، ڈاکٹر نجیب نقی خان (پاکستان مسلم لیگ ن)، سردار محمد رئیس خان (پاکستان پیپلز پارٹی)

ایل اے 24 ۔ پونچھ اور سدھنوتی 7: فہیم اختر (پاکستان تحریک انصاف)، سردار فاروق احمد طاہر (پاکستان مسلم لیگ ن)، سردار عنایت الحق عارف (پاکستان پیپلز پارٹی)

ایل اے 25 ۔ وادی نیلم 1: سردار گل خان (پاکستان تحریک انصاف)، شاہ غلام قادر (پاکستان مسلم لیگ ن)، میاں عبدالوحید (پاکستان پیپلز پارٹی)

ایل اے 26 ۔ وادی نیلم 2: میاں شفیق (پاکستان تحریک انصاف)، شاہ غلام قادر (پاکستان مسلم لیگ ن)، میاں عبدالوحید (پاکستان پیپلز پارٹی)

ایل اے 27 ۔ مظفر آباد 1: میر عتیق (پاکستان تحریک انصاف)، نورین عارف (پاکستان مسلم لیگ ن)، سردار محمد جاوید ایوب (پاکستان پیپلز پارٹی)

ایل اے 28 ۔ مظفر آباد 2: چوہدری شہزاد محمود (پاکستان تحریک انصاف)، سید بازل نقوی (پاکستان پیپلز پارٹی)

Advertisement

ایل اے 29 ۔ مظفر آباد 3: خواجہ فاروق احمد (پاکستان تحریک انصاف)، سید افتخار علی گیلانی (پاکستان مسلم لیگ ن)، سردار مبارک حیدر  (پاکستان پیپلز پارٹی)

ایل اے 30 ۔ مظفر آباد 4: محمد راشد (پاکستان تحریک انصاف)، ڈاکٹر مصطفیٰ بشیر عباسی (پاکستان مسلم لیگ ن)، مبشر منیر اعوان (پاکستان پیپلز پارٹی)

ایل اے 31 ۔ مظفر آباد 5: راجہ محمد منصور خان (پاکستان تحریک انصاف)، راجہ محمد عبدالقیوم (پاکستان مسلم لیگ ن)، چوہدری لطیف اکبر (پاکستان پیپلز پارٹی)

ایل اے 32 ۔ مظفر آباد 6: سردار فاروق حیدر (پاکستان مسلم لیگ ن)، صاحبزادہ محمد اشفاق ظفر (پاکستان پیپلز پارٹی)

ایل اے 33 ۔ مظفر آباد 7: دیوان علی خان چغتائی (پاکستان تحریک انصاف)، راجہ محمد فاروق حیدر خان (پاکستان مسلم لیگ ن)، شوکت جاوید ۔ (پاکستان پیپلز پارٹی)

ایل اے 34 ۔ جموں 1: ریاض احمد (پاکستان تحریک انصاف)، ناصر حسین ڈار (پاکستان مسلم لیگ ن)، سردار زاہد اقبال (پاکستان پیپلز پارٹی)

Advertisement

ایل اے 35 ۔ جموں 2: مقبول احمد (پاکستان تحریک انصاف)، چوہدری محمد اسمعٰیل گجر (پاکستان مسلم لیگ ن)، محمد اقبال مجددی (پاکستان پیپلز پارٹی)

ایل اے 36 ۔ جموں 3: حافظ حمید رضا (پاکستان تحریک انصاف)، محمد اسحٰق (پاکستان مسلم لیگ ن)، چوہدری شوکت وزیر علی (پاکستان پیپلز پارٹی)

ایل اے 37 ۔ جموں 4: محمد اکمل سرگلہ (پاکستان تحریک انصاف)، محمد صدیق چوہدری (پاکستان مسلم لیگ ن)، مظہر یوسف چوہدری (پاکستان پیپلز پارٹی)

ایل اے 38 ۔ جموں 5: محمد اکبر چوہدری (پاکستان تحریک انصاف)، چوہدری ذیشان علی (پاکستان مسلم لیگ ن)، اشرف چغتائی (پاکستان پیپلز پارٹی)

ایل اے 39 ۔ جموں 6: نازیہ نیاز (پاکستان تحریک انصاف)، راجہ محمد صدیق (پاکستان مسلم لیگ ن)، چوہدری فخر الزمان گل (پاکستان پیپلز پارٹی)

ایل اے 40 ۔ وادی کشمیر 1: محمد سلیم بٹ (پاکستان تحریک انصاف)، طاہر علی وانی (پاکستان مسلم لیگ ن)، امیر عبدالغفار لون (پاکستان پیپلز پارٹی)

Advertisement

ایل اے 41 ۔ وادی کشمیر 2: غلام محی الدین دیوان (پاکستان تحریک انصاف)، محمد اکرام بٹ (پاکستان مسلم لیگ ن)، شبیر عباس میر(پاکستان پیپلز پارٹی)

ایل اے 42 ۔ وادی کشمیر 3: محمد عاصم شریف (پاکستان تحریک انصاف)، سید شوکت علی شاہ (پاکستان مسلم لیگ ن)، حفیظ احمد بٹ (پاکستان پیپلز پارٹی)

ایل اے 43 ۔ وادی کشمیر 4: جاوید بٹ (پاکستان تحریک انصاف)، نسیمہ خاتون وانی (پاکستان مسلم لیگ ن)، اظہر حسین گیلانی (پاکستان پیپلز پارٹی)

ایل اے 44 ۔ وادی کشمیر 5: بشیر احمد خان (پاکستان تحریک انصاف)، محمد احمد رضا قادری (پاکستان مسلم لیگ ن)، محمد راشد سلام (پاکستان پیپلز پارٹی)

ایل اے 45 ۔ وادی کشمیر 6: عبدالمجید خان (پاکستان تحریک انصاف)، نور الباری (جماعت اسلامی)، سمعیہ ساجد راجہ (مسلم کانفرنس)

انتخابات میں امن و امان کو یقینی بنانے کیلئے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے جبکہ مقامی پولیس کے علاوہ پاکستان کے قانون نافذ کرنے والے اداروں ایف سی اور رینجرز کے اہلکاروں نے بھی سیکیورٹی کے فرائض انجام دیے۔

Advertisement

اس سے قبل گیلپ کے عوامی سروے میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ انتخابات 2021 میں تحریک انصاف مقبول ترین جماعت اور عمران خان کشمیریوں کے پسندیدہ ترین لیڈر ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کا فارمولا آج طے پانے کا امکان
لاہور: پاک نیوزی لینڈ میچ سے قبل سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات
پاکستان کو آئی ایم ایف سے قرض کی نئی قسط ملنے کا امکان
دہشتگردی صرف خیبر پختونخوا نہیں بلکہ پورے ملک کا مسئلہ ہے، بیرسٹر سیف
جسٹس قاضی فائز عیسی نے چیف جسٹس کا مختص پروٹوکول واپس کردیا
پولیس کا یونیفارم پہن کر احساس ہوا یہ کتنی بڑی ذمہ داری ہے، مریم نواز
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر