Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

حکومت مجرموں کو سزا دیکر مثال قائم کرے، صنم جنگ

Now Reading:

حکومت مجرموں کو سزا دیکر مثال قائم کرے، صنم جنگ
صنم جھنگ

پاکستان کی معروف میزبان و اداکارہ صنم جنگ نے حکومت مطالبہ  کر دیا۔

اداکارہ صنم جنگ نے کراچی کے علاقے کورنگی میں اغوا اور تشدد و زیادتی کے بعد قتل ہونے والی بچی کے قتل کی خبر پر حکومت سے ایسے جرائم میں ملوث مجرموں کو سزا دیکر مثال قائم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

اداکارہ صنم جنگ نے اپنی انسٹا اسٹوری پر کورنگی میں اغوا اور تشدد و زیادتی کے بعد قتل ہونے والی بچی کے قتل کی مذمت کی ہے۔

حکومت مجرموں کو سزا دیکر مثال قائم کرے: صنم جنگ کا مطالبہ

انہوں نے اپنی انسٹا اسٹوری میں لکھا کہ اور اب ایک 6 سال کی بچی۔

Advertisement

میزبان صنم جنگ نے حکومت اقدامات پر سوال اٹھاتے ہوئے لکھا کہ حکومت کارروائی کرکے ان لوگوں (مجرموں) کو پھانسی کیوں نہیں دیتی؟‘

اداکارہ  نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ایسے جرائم میں ملوث مجرموں کوسزا دیکر مثال قائم کریں۔

واضح رہے کہ کورنگی کے زمان ٹاؤن میں گزشتہ روز لاپتہ ہونے والی کمسن بچی کی لاش کچرے سے برآمد ہوئی تھی۔

تاہم ڈی آئی جی ایسٹ ثاقب اسماعیل میمن نے متاثرہ مقام کا دورہ کیا اور وہاں سے معلومات حاصل کیں۔

اس حوالے سے تفتیشی حکام کا کہنا تھا کہ بچی کل رات گھر کے باہر کھیل رہی تھی، لائٹ گئی ہوئی تھی، بچی کا والد اس کو گلی میں کھیلتے ہوئے چھوڑ کر چلا گیا۔

خیال رہے حکام کے مطابق جب کافی دیر بچی واپس نہ آئی تو اہلخانہ نے تلاش شروع کی اور تھانے کو بھی رات گئے ہی اطلاع کی گئی۔

Advertisement

تفتیشی حکام کا کہنا تھا کہ صبح 6 بجے کے قریب دری میں لپٹی ہوئی بچی کی تشدد زدہ لاش ملی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ جس جگہ لاش ملی وہاں ایک ویران اسکول اور گراؤنڈ ہے، گراؤنڈ میں نشے کے عادی افراد جمع رہتے ہیں۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاپ سنگر احمد رشدی مرحوم کا یوم پیدائش
نعمان اعجاز کی پاکستانی ڈراموں کے مواد پر کڑی تنقید!
چھوٹی عمر میں شادی کرنے پر کوئی افسوس نہیں، اداکارہ سدرہ نیازی
اداکارہ نازش جہانگیر سوشل میڈیا صارفین پر برس پڑیں!!!
اداکارہ درفشاں سلیم کے اس لباس کی قیمت جان کر آپ حیران رہ جائیں گے
بجرنگی بھائی جان کے اگلے سیکوئل کے متعلق اہم انکشافات
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر