Advertisement

ہم ترکی کے ساتھ برادرانہ تعلقات کی نہایت قدر کرتے ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ہم ترکی کے ساتھ برادرانہ تعلقات کی نہایت قدر کرتے ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے کمانڈر ترکش لینڈ فورسز جنرل امیت دندار کی ملاقات ہوئی جس میں باہمی پیشہ وارانہ امور خاص کر دفاع و سیکیورٹی تعاون پر بات چیت کی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جی ایچ کیو آمد پر ترکش جنرل کو فوجی دستے کی جانب سے گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

آئی ایس پی آرکا کہنا ہے کہ دونوں جانب سے تربیت و انسداد دہشت گردی کے شعبے سمیت پاک ترک تعلقات کے فروغ پر اتفاق کیا گیا۔

آئی ایس پی آرکا یہ بھی کہنا ہے کہ ملاقات میں ترکش جنرل نے خطے کے امن و استحکام کے لیے پاک فوج کے کردار کی تعریف کی۔

Advertisement

اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ ہم ترکی کے ساتھ تاریخی، ثقافتی، مذہبی بنیادوں پر استوار برادرانہ تعلقات کی نہایت قدر کرتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست جاری، لاہور کی ایک درجہ تنزلی
پاکستان اور کینیڈا کے درمیان زرعی تعاون کے فروغ پر اتفاق
دن میں شدید گرمی، شہر قائد میں خنکی بس صبح و رات تک محدود
شہریوں کے تحفظ کیلئے سرحد پار دہشتگردوں کیخلاف اقدامات کرتے رہیں گے ، خواجہ آصف
بابر کی فارم میں شاندار واپسی ، مداحوں نے خوب لطف اٹھایا، آؤٹ ہوتے ہی اسٹیڈیم خالی ہو گیا
3 سالہ میکرو اکنامک اور فسکل فریم ورک جاری،معاشی شرح نمو بڑھ کر 5.7 فیصدتک جانے کی توقع
Advertisement
Next Article
Exit mobile version