Advertisement
Advertisement
Advertisement

فحش فلمیں اسکینڈل؛ راج کندرا کی پول کھولنے کے بعد معروف بھارتی اداکارہ کو جان سے مارنے کی دھمکیاں

Now Reading:

فحش فلمیں اسکینڈل؛ راج کندرا کی پول کھولنے کے بعد معروف بھارتی اداکارہ کو جان سے مارنے کی دھمکیاں
Advertisement

بھارتی ماڈل و اداکارہ ساگریکا شونا ثمن کو ریپ اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اداکارہ ساگریکا شونا ثمن نے الزام لگایا ہے کہ بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹھی کے شوہر بزنس مین راج کندرا کیس میں بیان دینے  کے بعد انہیں ریپ اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔

یاد رہے کہ راج کندرا کو 19 جولائی کی رات غیر اخلاقی فلمیں بنانے کے اسکینڈل میں ملوث ہونے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔

راج کندرا پر الزام ہے کہ انہوں نے نہ صرف فحش فلمیں بنائیں بلکہ انہیں مختلف موبائل ایپس پر نشر بھی کیا۔

Advertisement

 راج کندرا کی گرفتاری کے بعد بہت سی ماڈلز اور اداکاراؤں نے سامنے آکر راج کندرا کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ بیان کیا ہے۔

ان ہی میں ایک اداکارہ و ماڈل ساگریکا شونا ثمن بھی شامل ہیں۔

بھارتی اداکارہ نے الزام لگایا ہے کہ راج نے ان سے عریاں آڈیشن دینے کا مطالبہ کیا تھا ساتھ ہی اب ساگریکا نے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں واٹس ایپ اور میسنجر پر انتہائی نازیبا اور دھمکی آمیز فون کالز موصول ہورہی ہیں۔

اس حوالے سے ماڈل ساگریکا نے بتایا کہ وہ مختلف آن لائن  پلیٹ فارمز پر دھمکی آمیز فون کالز موصول ہونے کی وجہ سے پریشان ہوگئی ہیں

۔ فون کرنے والے ان کا ریپ کرنے اور انہیں جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔

ماڈل نے بتایا کہ لوگ انہیں مختلف نمبرز سے فون کررہے ہیں اور پوچھ رہے ہیں کہ راج کندرا نے کیا غلط کیا ہے۔

Advertisement

فون پر دھمکیاں دینے والے لوگ یہاں تک کہہ رہے ہیں کہ تم لوگ فحش فلمیں دیکھتے ہو اسلیے ہم ایسی فلمیں بناتے ہیں۔

ماڈل ساگریکا نے  مزید بتایا کہ ان کی جان کو خطرہ ہے اس کے علاوہ انہوں نے فون پر دھمکیاں دینے والے لوگوں کے خلاف پولیس میں شکایت درج کروانے کا عندیہ بھی دیا ہے۔

واضح رہے کہ ماڈل ساگریکا شونا ثمن ابتدا ہی سے راج کندرا کیس میں کافی فعال رہی ہیں اور انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ راج کندرا کے سابق پی اے (پرسنل اسسٹنٹ) اومیش کمات نے ان سے ایک ویب شو میں کام کرنے کے لیے رابطہ کیا تھا۔

راج کندرا کے سابق پی اے (پرسنل اسسٹنٹ) اومیش کمات نے کہا تھا کہ مجھے ویب شو کے لیے آن لائن آڈیشن دینا پڑے گا۔

تاہم میں آڈیشن دینے کے لیے راضی ہوگئی تھی کیونکہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے تمام آڈیشنز آن لائن ہی ہورہے تھے۔ بہرحال جب آڈیشن شروع ہوا تو اس نے مجھ سے لباس اتارنے کے لیے کہا جس پر میں نے آڈیشن کو مزید آگے بڑھانے سے منع کردیا۔

واضح رہے کہ ممبئی پولیس کے کرائم برانچ میں راج کندرا کے خلاف فحش فلمیں بنانے اور پھر انہیں موبائل ایپس پر اپ لوڈ کرنے کا کیس رواں سال فروری میں درج کیا گیا تھا۔

Advertisement

 ممبئی پولیس کے کمشنر نے ایک بیان میں تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ کرائم برانچ میں فروری میں فحش فلمیں بنانے اور انہیں اپیس پر اپ لوڈ کرنے کا کیس درج ہوا تھا۔

پولیس نے راج کندرا کے لیے بتایا کہ ہم نے راج کندرا کو اس کیس میں 19 جولائی کو گرفتار کرلیا ہے اور ہمارے پاس کافی ثبوت موجود ہیں۔

Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستانی شخص جو مقدس مقام کی اہم ترین ذمہ داریوں پر مامور ہے
خراب دودھ واپس کرنے کی کوشش میں خاتون اپنے ہزاروں روپے گنوا بیٹھیں
تاریخ میں پہلی بار سعودی عرب مس یونیورس مقابلے میں شرکت کرنے کیلئے تیار
5 ایسے پودے جو گرمی کے موسم میں کریں آپ کی بڑی مشکل آسان
سوشل میڈیا پر متفکر صحت کیلئے ایک پانی کا گلاس بنا نیا ٹرینڈ
بصارت سے محروم بھکاری نے اپنایا بھیک مانگنے کیلئے نیا انداز
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ

اگلی خبر