Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

سندھ حکومت پورے صوبے میں سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کرے گی، ناصر حسین

Now Reading:

سندھ حکومت پورے صوبے میں سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کرے گی، ناصر حسین
ناصر شاہ

پیپلزپارٹی کیخلاف پروپگنڈے کیے جاتے رہے ہیں، ناصر شاہ

صوبائی وزیر اطلاعات و بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ سندھ حکومت پورے صوبے میں سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر اطلاعات و بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ اور صوبائی وزیر مذہبی امور کا کراچی میں محرم الحرام سے متعلق علماء کرام سے اعلیٰ سطح پر اجلاس ہوا جس میں ناصر حسین شاہ نے کہا کہ محرم الحرام کے ایام کے دوران مختلف مسائل کے بروقت حل کے سلسلے میں آپ کو زحمت دی ہے۔

اجلاس میں وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی وقار مہدی، حسین مسعودی، سید شبر رضا، مولانا صادق جعفری، علامہ سید عرفان عابدی، علامہ سید اصغر نقوی، علامہ ثقلین حیدر، ایڈیشنل چیف سیکرٹری محکمہ داخلہ قاضی شاہد پرویز، ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی لئیق احمد اور ایم ڈی واٹر بورڈ اسداللہ و دیگر بھی موجود تھے۔

ناصر حسین شاہ نے کہا کہ آج کے اجلاس کے بہتر نتائج آئیں گے، آپ کے جتنے بھی مسائل ہیں ان کی نشاندہی کی جائے گی، آج ابتدائی اجلاس ہے، دوسرا اجلاس وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی صدارت میں ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ کراچی کے سلسلے میں وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی وقار مہدی تمام انتظامات دیکھیں گے، پورے صوبے میں کمشنرز اسٹیک ہولڈرز سے اجلاس کریں گے جس میں وزیر اعلیٰ سندھ آن لائن شرکت کریں گے۔

Advertisement

صوبائی وزیر اطلاعات و بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے مزید کہا کہ امام بارگاہوں اور جلوس کی گزرگاہوں پر صفائی کے خصوصی انتظامات کیے جائیں گے، مجالس کو بجلی کے بنا تعطل فراہمی یقینی بنانے کے لیے کے الیکٹرک کو کہا جائے گا، واٹر بورڈ پانی کی فراہمی کے لیے خصوصی ہدایات جاری کردی ہیں۔

اس موقع پر صوبائی وزیر مذہبی امور کا کہنا ہے کہ پولیس اور رینجرز سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مدد سے جامع پلان مرتب کیا جائے گا۔

دوسری جانب علماء کرام نے کہا کہ سندھ حکومت کے مشکور ہیں، صحیح وقت پر اجلاس طلب کیا گیا ہے، پہلے بھی اچھے اقدامات کیے جاتے رہے ہیں، اس مرتبہ بھی معقول انتظامات کیے جائیں گے، ہم سب آپ سے ہر ممکن تعاون کرنے کے لیے تیار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہر سال علماء کی مختلف اضلاع میں پابندی عائد کرنے کی فہرست یکم محرم الحرام پر جاری کی جاتی ہے، یہ فہرست پہلے جاری کی جائے، ہمارے لئے عبادت کو آسان بنایا جائے، ہمارے جلوسوں کو نہ روکا جائے، ہم ایس او پیز پر عملدرآمد کرنے کے لیے تیار ہیں۔

علماء کرام نے مزید کہا کہ مجالس منعقد کرنے پر ایف آئی آر درج کی جاتی ہیں اس سلسلے کو بند کیا جائے، علماء کرام سے سیکیورٹی واپس لے لی گئی ہے، اس فیصلے پر نظر ثانی کی جائے۔

واضح رہے کہ محرم الحرام کے انتظامات سے متعلق آئندہ اجلاس ایک ہفتے بعد ہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دورہ کراچی، وزیر اعظم کی وزیر اعلیٰ سندھ سے ملاقات
”اپنی چھت اپنا گھر“ پانچ شہروں میں جگہ کی نشاندہی کرلی گئی
دورہ کراچی، وزیراعظم شہباز شریف کی مزارِ قائد پر حاضری
پاکستان آسٹریلیا کے ساتھ تعاون بڑھانے کا خواہاں ہے، وزیراعظم
پاکستان مشکلات پر جلد قابو پالے گا، وزیر خارجہ
ایرانی صدر کی روانگی کے بعد کراچی کی بند سڑکیں کھول دی گئیں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر