Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

سیکیورٹی انتظامات کو بہتر بنانے کیلئے نیا سافٹ ویئر تیار کرنے کا حکم دیا، آئی جی پنجاب

Now Reading:

سیکیورٹی انتظامات کو بہتر بنانے کیلئے نیا سافٹ ویئر تیار کرنے کا حکم دیا، آئی جی پنجاب
آئی جی پنجاب

آئی جی پنجاب انعام غنی نے غیرملکی شہریوں کے سیکیورٹی انتظامات کو بہتر بنانے کیلئے نیا سافٹ ویئر تیار کرنے کا حکم دیا۔

تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب انعام غنی کی زیر صدارت لاہور میں پولیس کے آئی ٹی پراجیکٹس سے متعلق اہم اجلاس ہوا جس میں انہوں نے کہا کہ سافٹ ویئر میں پاکستان آنے اور جانے والے تمام غیر ملکیوں بالخصوص چینی شہریوں کا ریکارڈ موجود ہونا چاہیے۔

 انہوں نے کہا کہ معلومات میں غیر ملکیوں کے نام، پاسپورٹ، رہائشی پتہ اور نمبر سمیت تمام تفصیلات موجود ہوں، سافٹ ویئر کی تیاری میں ائیر پورٹس پر ایس پی یو کے چائنیز ڈیسک سے بھی معاونت لی جائے، مذکورہ بالا سافٹ ویئر کی تیاری میں محکمہ ایف آئی اے سے بھی درکار کرنے کی ہرممکن معاونت حاصل کی جائے۔

دوران اجلاس ڈی آئی جی آئی ٹی نے پیپر لیس ورکنگ کے حوالے سے پولیس آفس مینجمنٹ سسٹم کے بارے میں بھی بریفنگ دی۔

اس موقع پر ڈی آئی جی آئی ٹی وقاص نذیر نے کہا کہ پولیس دفاتر میں پیپر لیس ورکنگ کے حوالے سے آئندہ ہفتے میں سٹاف ٹریننگ کے بعد ٹیسٹ رن شروع کردیا جائے گا۔

Advertisement

آئی جی پنجاب انعام غنی نے مزید کہا کہ پیپر لیس ورکنگ کا ” پولیس آفس مینجمنٹ سسٹم “ آئندہ دس روز میں باقاعدہ لانچ کردیا جائے، ”پولیس آفس مینجمنٹ سسٹم“ فائل ورک کے خاتمے اور جدید پولیسنگ کے نظریے کو مزید مضبوط بنائے گا۔

  دوران میٹنگ گمشدہ بچوں اور انکے ساتھ پیش آنے والے جرائم کے حوالے سے ایپ کے بارے میں بھی بریفنگ دی گئی۔

انعام غنی نے کہا کہ گمشدہ بچوں کے حوالے سے ایپ کو دو ہفتوں میں تیار کر کے لانچ کردیا جائے گا۔

واضح رہے کہ اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی آپریشنز صاحبزادہ شہزاد سلطان، ڈی آئی جی ویلفیئر آغا محمد یوسف، ڈی آئی جی آپریشنز سہیل سکھیرا، ڈی آئی جی آر اینڈ ڈی شاہد جاوید، ڈی آئی جی آئی ٹی وقاص نذیر، ڈی آئی جی لیگل ڈاکٹر معین مسعود سمیت دیگر افسران موجود تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ضمنی انتخابات؛ لاہور، ڈی جی خان، قصور، گجرات سمیت دیگرشہروں میں دفعہ144نافذ
مظفرآباد:مسافروین کھائی میں جاگری، 7 افراد جاں بحق
زیرحراست ملزم کی ہلاکت؛ سابقہ ایس پی کلفٹن نیئرالحق براہ راست قتل کامرکزی ملزم قرار
وزیراعلٰی سرفراز بگٹی کا بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے دوران ہلاکتوں پر اظہار افسوس
ترکیہ کے چیف آف جنرل اسٹاف کی ایئرچیف ظہیراحمدبابرسدھوسے ملاقات
بانی پی ٹی آئی نے اپنے دورمیں صرف تلخیاں بڑھائیں، مولا بخش چانڈیو
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر