Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

کراچی  میں کے پی ٹی کی حدود میں ایک اور بڑا حادثہ

Now Reading:

کراچی  میں کے پی ٹی کی حدود میں ایک اور بڑا حادثہ

کراچی میں کے پی ٹی کی حدود میں ایک اور بڑا حادثہ  پیش  آیا جہاں کے پی ٹی ایسٹ وہارف برتھ نمبر پانچ پر چینی کے بیگز سے بھرا کنٹینر سمندر میں جا گرا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی پورٹ پر دس دن ٍکے دوران  یہ دوسرا بڑا حادثہ ہے۔ حاثہ  ٹرالر کے بریک فیل ہونے کی وجہ سے پیش آیا، جبکہ حادثے میں ڈرائیور محفوظ رہا۔

ذرائع کے مطابق کنٹینر میں سات سو اسی بیگز لوڈ کیے گئے تھے، کنٹینر سمندر میں گرنے سے ٹی سی پی کی کروڑوں روپے کی چینی سمندر برد ہو گئی۔

ٹی سی پی ذرائع کے مطابق ایم وی یونٹی جہاز دبئی سے ٹی سی پی کے لیے تینتیس ہزار ٹن چینی لے کر 27جولائی کو کراچی پہنچا تھا۔

لاک ڈاون کی وجہ سے کے پی ٹی پر مزدوروں کی تعداد کم ہونے سے جہاز سے چینی کی ان لوڈنگ مکمل نہ ہو سکی تھی۔

Advertisement

 ذرائع کاکہنا ہے کہ عید کے دن ایک کارگو جہاز بھی کے پی ٹی چینل سے ساحل پر پھنس چکا ہے۔دس دن گزرنے کے بعد بھی ساحل میں ریت میں دھنسے ہوئے جہازکو  نہیں نکالا جا سکا ہے، جبکہ کے پی ٹی کے پاس جہاز کو نکالنے کے لیے کوئی انتظام نہیں ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیراعظم مسائل کو جلد حل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، وزیراعلیٰ سندھ
سرکاری ملازمت کے خواہشمند نوجوانوں کیلئے خوشخبری
وزیراعظم بڑے مسائل جلد حل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، وزیراعلیٰ سندھ
شیخ رشید کی اخراج مقدمہ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
دورہ کراچی، وزیر اعظم کی وزیر اعلیٰ سندھ سے ملاقات
”اپنی چھت اپنا گھر“ پانچ شہروں میں جگہ کی نشاندہی کرلی گئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر