Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

زندگی اور صحت بہتر بنانے کے آسان طریقے

Now Reading:

زندگی اور صحت بہتر بنانے کے آسان طریقے

اکثر ذہنی الجھنوں کے شکار افراد اپنی روزمرہ کی روٹین سے  پریشان ہو جاتے ہیں ،افسردگی اور بے چینی بھی بڑھنے لگتی ہے، ان تمام مسائل کا حل براہ راست متاثرہ شخص سے جڑا ہوتا ہے ،زندگی اور صحت کو بہتر بنانے کے لئے خود ہی اس کا علاج کیا جا سکتا ہے۔

طبی ماہرین کے مطابق زندگی کے آدھے مسائل انسان خود اپنے لئے پیدا کرتا ہے، آسان چیزوں کو چھوڑ کر مشکل چیزوں کا انتخاب اور کسی بھی تکلیف دہ چیز کو بھولنے کے بجائے تا دیر اُسے سوچتے رہنے یا اُس کا حل تلاش نہ کرنے کے سبب زندگی کا زیادہ تر حصہ مشکلوں اور پریشانیوں میں گزر جاتا ہے اور ہم اس کے عادی ہو کر اپنی روٹین متاثر کر بیٹھتے ہیں۔

ذہنی و طبی ماہرین کی جانب سے تجویز کیا جاتا ہے کہ ہر نئی صبح پیش آنے والا مسئلہ اُسی دن حل کر لینا چاہئیے ، اس سے نہ صرف زندگی خوشگوار ہوگی بلکہ آسان ہونے کے ساتھ ساتھ آپ سے جڑے رشتوں کے لئے بھی بہتر اور مثبت ہو جائے گی۔

ماہرین کے مطابق گھر سے باہر پیشہ ورانہ اور گھریلو زندگی میں توازن برقرار رکھنا بے حد ضروری ہے، اکثر افراد پیشہ ورانہ مشکلات کے سبب پریشانیوں اور الجھنوں کو گھر لے آتے ہیں جن کا اثر گھریلو زندگی سمیت ساتھ رہنے والے خاندان پر بھی پڑتا ہے اور اس چڑچڑے پن اور غصے کا شکار گھر والے بھی ہونے لگتے ہیں۔

گھر والوں کی زندگی مشکل بنائے بغیر باہر کے معاملات باہر ہی نمٹا کر آ ئیں اور گھر میں اپنے خاندان کے لئے ایک عام فرد کی طرح رویہ اختیار کریں، گھر والوں کے ساتھ باہر جانے، گھومنے، ساتھ میں کھیلنے کا وقت نکالیں اور خود کو ذہنی دباؤ سے آزاد کرنے کے لئے مثبت رویہ اپنائیں۔

Advertisement

ڈپریشن میں مبتلا افراد اکثر یہ محسوس کرتے ہیں کہ اُن کی اداسی کی کوئی خاص وجہ نہیں ہے مگر ایسا نہیں ہوتا، ارد گرد کا ماحول ڈپریشن کی بڑی وجہ قرار دی جاتی ہے یا خود اپنے لئے پیدا کیے گئے حالات، اندر ہی اندر کوئی چیز آپ کی ذہنی صحت کو متاثر کر رہی ہوتی ہے، لہٰذا خود کے بارے میں سوچیں، خود کے لئے وقت نکالیں، اداس بیٹھنے یا کسی سے الجھنے کے بجائے اپنا فارغ وقت ورزش کر کے گزاریں۔

اچھے رویئے اور خوشگوار موڈ میں رہنے کا ایک طریقہ یہ ہے کہ خود کو قدرتی ماحول سے قریب رکھیں، آفس میں ہیں تو اپنے ارد گرد پودے لگائیں، صبح کا آغاز باغ میں چہل قدمی سے کریں، گھر میں پودے لگائیں اور انہیں اپنے ہاتھ سے صاف کریں اور پانی دیں، اُن کے بڑھنے اور پھلنے پھولنے پر نظر رکھیں ، یہ عمل آپ کو خوشی دے گا۔

اس کے علاوہ باتیں، مشکلات اور الجھنیں بتانے سے آدھے مسائل وہیں حل ہو جاتے ہیں  الجھنوں اور پریشانیوں کو اپنے دل میں زیادہ دیر جگہ دینے کے بجائے کسی نہ کسی کے ساتھ ضرور شیئر کریں ، ایک قریبی دوست ضرور بنائیں جس سے ہر مسئلہ اور پریشانی پر بات کی جا سکے اور مسئلے کا حل نکالا جا سکے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
خواتین زیادہ خراٹے لیتی ہیں یا مرد؟ نئی تحقیق نے سب واضح کردیا
ہمیشہ جواں نظر آنا چاہتے ہیں تو یہ معمولی ساعمل اپنائیں
خواتین معالج سے علاج موت کے خطرے کو کم کرتا ہے، تحقیق
بے وقت کی بھوک میں کیا کھائیں، جو صحت بڑھائے
کافی پینے کے ان نقصانات سے واقف ہیں؟
40 دن صرف مالٹے کا جوس پینے والی خاتون کے ساتھ اچانک کیا ہوا؟ ڈاکٹر حیران
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر