Advertisement
Advertisement
Advertisement

کورونا پر بننے والی پاکستانی فلم بین الاقوامی ایوارڈ کیلئے نامزد

Now Reading:

کورونا پر بننے والی پاکستانی فلم بین الاقوامی ایوارڈ کیلئے نامزد
Advertisement

 کورونا پر بننے والی پاکستانی شارٹ فلم نے دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کر دیا، پروڈیوسر اور ایکٹر صاحب احمد کی فلم’مختارا‘ ہالی وڈ فلم فیسٹیول اسٹالن کے لیے نام زد ہو گئی، ایوارڈ تقریب اگلے ماہ امریکہ میں منعقد ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق عالمی وباء کورونا پر بننے والی پاکستانی مختصر فلم ’مختارا‘ بین الاقوامی ہالی ووڈ فلم فیسٹیول اسٹالن کے لئے نام زد ہوگئی۔

 اس ایوارڈ کے لئے دنیا بھر کے 120 ملکوں میں بننے والی 750 سے زائد فلموں نے حصہ لیا جس میں سے 80 فلموں کو اس فیسٹیول کے لئے نام زد کیا جبکہ مختصر فلموں کی کیٹیگری میں صرف 4  فلموں کو منتخب کیا گیا ہے جس میں سے ایک کینیڈا، 2 بھارت اور ایک پاکستانی فلم ’مختارا‘ شامل ہے۔

اس فلم کے پروڈیوسر صاحب احمد نے اپنی مدد آپ کے تحت مختصر بجٹ میں نہ صرف یہ فلم پروڈیوس کی بلکہ اس میں اداکاری کے جوہر بھی دکھائے، فلم کی دیگر کاسٹ میں نئی اداکارہ ثمن شیخ، عباس رائے، جاوید اقبال اور صاحب احمد شامل ہیں-

فلم ’ مختارا‘ لاس اینجلس ہالی ووڈ اسٹریٹ کے ٹی سی ایل تھیٹر میں 6 اگست سے اسٹالن ایوارڈ کے لئے پیش کی جائے گی۔

مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
رنبیر اور عالیہ کی بیٹی بالی ووڈ کی سب سے کم عُمر امیر ترین ‘اسٹار کِڈ’ بن گئیں
بیٹے کی پیدائش کے بعد انوشکا شرما کی پہلی پوسٹ وائرل
پرینیتی چوپڑا کی اپنے متعلق افواہوں پر مزاحیہ پوسٹ وائرل
ہمیں راحت فتح علی خان کو پہلے سے زیادہ عزت و محبت دینی چاہیے، اداکارہ ریشم
زندگی میں کبھی اولاد کی کمی محسوس نہیں کی، حنا خواجہ بیات
ثناء جاوید کی دوسری شادی پر بہت خوش ہوں، احسن خان
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ

اگلی خبر