Advertisement
Advertisement
Advertisement

قربانی کا مقصد اپنی خواہشات کو اعلیٰ مقاصد کیلئے قربان کرنا ہے، وزیراعظم

Now Reading:

قربانی کا مقصد اپنی خواہشات کو اعلیٰ مقاصد کیلئے قربان کرنا ہے، وزیراعظم
وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ قربانی کا مقصد اپنی خواہشات کو اعلیٰ مقاصد کے لئے قربان کرنا ہے۔

تفصیلات کےمطابق وزیراعظم عمران خان نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر قوم کو اپنے ایک پیغام میں کہا کہ میں عیدالاضحیٰ کے پرمسرت موقع پر پوری پاکستانی قوم اور عالم اسلام کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔اﷲ تعالیٰ سے دعاگو ہوں کہ پاکستانی قوم اور پوری ملت اسلامیہ کی عبادات اور قربانیاں قبول فرمائے۔

اپنے پیغام میں عمران خان کا کہنا تھا کہ دنیا میں کوئی قوم اس وقت تک ترقی نہیں کرسکتی جب تک اس میں ایثار اور قربانی کا جذبہ موجود نہ ہو۔

وزیراعظم کا یہ بھی کہنا تھا کہ قربانی صرف جانور ذبح کرنے کا نام نہیں ہے بلکہ اس کا مقصد انسان کا اپنی خواہشات کو اعلیٰ مقاصد کے حصول کے لئے قربان کرنا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ قربانی کا جذبہ انسان کے اندر ایسی صلاحیت کو اْجاگر کرنے کا جذبہ مہیا کرتا ہے جو اْسے بڑی سے بڑی مشکل صورتحال میں بھی راہ ِراست سے بھٹکنے نہیں دیتا اور یہی وہ جذبہ تھا، جس کے تحت پاکستانی قوم نے کورونا وائرس جیسی عالمگیر وبا سے حفاظت بڑی دانشمندی، قومی حکمت عملی اور حوصلہ سے کی ہے۔

Advertisement

عمران خان نے یہ بھی کہا کہ وطن عزیز معاشی لحاظ سے جن مشکل حالات سے دوچار تھا اﷲ تعالیٰ کے فضل وکرم سے اب وہ حالات تبدیل ہو رہے ہیں، ہماری معیشت درست سمت پر آچکی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ حکومتی اقدامات کے نتیجہ میں معاشی اعداد و شمار حوصلہ افزا ہیں، مختلف اسکیموں کے ذریعے لوگوں کو ریلیف فراہم کیا جا رہا ہے۔

اپنے پیغام میں وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ وہ دن دور نہیں جب پاکستان ترقی یافتہ ممالک کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہوگا اور پوری پاکستانی قوم کا سر اقوام عالم کے سامنے فخر سے بلند ہو گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سائبر سیکیورٹی کے حوالے سے پاکستان رول ماڈل کے طور پر سامنے آیا ہے، شزہ فاطمہ
پیپلز پارٹی ترقی، استحکام اور سب کے روشن مستقبل کے لیے کوشاں رہے گی، شرجیل میمن
سندھ حکومت ملکی معیشت کی بہتری کیلئے مؤثر اقدامات کر رہی ہے، مراد علی شاہ
جمہوری دور میں غلط کیس بنا کر جیل میں ڈالے جانے پر تکلیف ہوتی ہے، شاہد خاقان عباسی
اسلام آباد ہائی کورٹ اور ماتحت عدالتوں میں عید میلاد النبیﷺ کی چھٹی کا اعلان
ملکی معیشت میں خواتین کا کردار انتہائی اہم ہے، وزیراعظم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر