Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

آنکھوں کے گرد سیاہ حلقوں کا کریں مکمل خاتمہ؟

Now Reading:

آنکھوں کے گرد سیاہ حلقوں کا کریں مکمل خاتمہ؟

مرد ہو یا عورت ہر انسان خوبصورت نظر آنا چاہتا ہے اگر جِلد صاف شفاف نکھری ہو مگر آنکھوں کے گرد سیاہ حلقے موجود ہوں تو ایسے میں ساری شخصیت پر منفی اثر پڑتا ہے، سیاہ حلقوں کا علاج چند مفید ٹوٹکوں کے ذریعے کیا جا سکتا ہے۔

مہنگی کریموں کے لگانے سے حلقوں پر کوئی خاطر خواہ فرق نہیں پڑتا البتہ آنکھوں کی صحت اور بینائی ضرور داؤ پر لگ جاتی ہے، لہٰذا ان کریموں سے جان چھڑانے اور گھر ہی میں اپنی خوبصورتی کو چار چاند لگانے کے لئے سب سے پہلے سیاہ حلقے بننے کی وجوہات جاننا لازمی ہیں۔

ماہرین کے مطابق نیند کی کمی کے سبب آنکھوں کے گرد گہرے حلقے بن جاتے ہیں جبکہ خواتین میں ہارمونز کی تبدیلی، چڑچڑا پن اور ذہنی دباؤ کے سبب بھی سیاہ حلقے پڑتے ہیں، اس کے علاوہ نشہ آور ادویات کا زیادہ استعمال، سگریٹ نوشی، پانی کی کمی اور غذائی کمی کے سبب بھی آنکھوں کے گرد سیاہ حلقے بن جاتے ہیں اور آنکھوں کی خوبصورتی ماند پڑجاتی ہے۔

آنکھوں کے گرد بن جانے والے سیاہ حلقوں کے علاج کے لئے سب سے سستا ترین طریقہ زیادہ سے زیادہ پانی پینا ہے، دن میں تقریباً 8 سے 12 گلاس پانی لازمی پئیں۔

آنکھوں کے گرد سیا حلقوں کا علاج ایلوویرا سے بھی کیا جا سکتا ہے، آنکھوں پر ایوویرا جیل لگانے سے دھبے صاف اور آنکھیں بھی روشن دکھائی دیتی ہیں۔

Advertisement

اس کے علاوہ آلوؤں کے قتلوں کو آنکھوں کے نیچے ہلکے ہاتھوں سے ملیں، کچھ دن بعد حلقے دور ہوجائیں گے۔

پودینے کے پتوں کا پیسٹ بنا کر آنکھوں پر لگانے سے آنکھوں کے گرد جلد کی رنگت نکھر جاتی ہے، سیاہ حلقے دنوں میں ختم ہو جاتے ہیں۔

سیاہ حلقوں کے علاج کے لئے ٹماٹر کا جوس پینا اور لگانا دونوں نہایت مفید ثابت ہوتا ہے، ٹماٹر کے رس میں دو بوند لیموں کے رس کی ملائیں اور آنکھوں پر روئی کی مدد سے لگا لیں، سیاہ حلقے جلد دور ہو جائیں گے۔

کھیرے کے قتلے اپنی آنکھوں پر رکھ کر کم از کم آدھے گھنٹے یا 15 سے 20 منٹ کے لے سو جائیں یا آنکھیں بند کر لیں، یہ عمل روزانہ دہرائیں، آنکھوں کے گرد جلد کی رنگت نکھر جائے گی۔

اسٹیل کا چمچ لیں اور رات میں اسے فریزر میں ٹھنڈا ہونے کے لئے رکھ دیں، صبح اٹھنے کے بعد فریج سے چمچ نکال کر اپنی دونوں آنکھوں پر کچھ منٹ کے لئے اس سے مساج کریں، اس عمل کو تین بار دہرائیں، حلقے دنوں میں غائب ہو جا ئیں گے۔

گرین ٹی کے ایک ٹی بیگ کو پانی میں بھگو کر فرج میں رکھ دیں، بعد میں اسے اپنی آنکھوں پر رکھ دیں، اس عمل کو بار بار کرنے سے بہترین نتائج حاصل ہوں گے۔

Advertisement

آنکھوں کو چمکداراور خوبصورت بنانے کے علاج کے لئے اپنی غذا کو آئرن، وٹامن اے، سی اور ای سے بھرپور بنائیں، اس سے آنکھوں کی گرد سیاہ حلقوں سے نجات حاصل کرنے میں بہت مدد ملے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ہمیشہ جواں نظر آنا چاہتے ہیں تو یہ معمولی ساعمل اپنائیں
خواتین معالج سے علاج موت کے خطرے کو کم کرتا ہے، تحقیق
بے وقت کی بھوک میں کیا کھائیں، جو صحت بڑھائے
کافی پینے کے ان نقصانات سے واقف ہیں؟
40 دن صرف مالٹے کا جوس پینے والی خاتون کے ساتھ اچانک کیا ہوا؟ ڈاکٹر حیران
کئی بیماریوں میں مفید ناریل کا پانی پینے کے یہ 5 بڑے فائدے جان لیں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر