Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

ملک کی ترقی کراچی کی ترقی سے منسلک ہے، ڈاکٹر عارف علوی

Now Reading:

ملک کی ترقی کراچی کی ترقی سے منسلک ہے، ڈاکٹر عارف علوی

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ ملک کی ترقی کراچی کی ترقی سے منسلک ہے۔

تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی زیر صدارت گورنر ہاؤس میں اعلیٰ سطحیٰ پر اجلاس ہوا جس میں کورونا وائرس کی نئی لہر اور بڑھتے ہوئے کیسز پر بحث ہوئی اور کراچی ٹرانسفارمیشن منصوبہ اور  شہر کے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر و ترقی کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال ہوا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں گورنر سندھ عمران اسماعیل ، وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات اسد عمر اور رکن قومی اسمبلی آفتاب صدیقی نے شرکت کی۔

ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ ہم لوگوں کی پریشانیوں کو نظرانداز نہیں کرسکتے، وفاق کراچی کے معاملات کو حل کرنے میں اپنا بھر پور کردار ادا کر رہا ہے۔

واضح رہے کہ گورنرسندھ عمران اسماعیل نے شہر میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی ، سیوریج ، کچرے کا نظام اور ٹرانسپورٹ کی صورتحال اور اس سلسلے میں وفاقی حکومت کے اٹھائے گئے اقدامات سے متعلق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو آگاہ کیا۔

Advertisement

 صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے مزید کہا کہ عوام جلد سے جلد ویکسین لگوائیں، وائرس کے پھیلاؤ کی روک تھام کے لئے این سی او سی کی ہدایات پر عوام ہر صورت عمل کریں، مؤثر فیصلہ سازی سے پاکستان کو دوسرے ممالک کی نسبت صورتحال سے بچنے میں بہت مدد ملی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
خیبر میں سیکیورٹی فورسزکی کارروائی، تین دہشت گرد جہنم واصل
ایشیائی ترقیاتی بینک کی کلائمٹ فنانسنگ 23.6 ارب ڈالر تک پہنچ گئی
سگریٹ ٹیکس میں اضافے سے فروخت میں کمی کا رجحان
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل
نوجوان ملک میں قیمتی زرمبادلہ کمانے میں اہم کردار اداکر سکتے ہیں، وزیراعظم
پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی حقوق سے متعلق رپورٹ مسترد کر دی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر