Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

ن لیگ کے جلسوں سے حکمران خوفزدہ ہیں، مریم نواز

Now Reading:

ن لیگ کے جلسوں سے حکمران خوفزدہ ہیں، مریم نواز

پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ ن لیگ کے جلسوں سے حکمران خوفزدہ ہیں۔

سیالکوٹ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ مجھے یقین ہے ضمنی الیکشن میں جیت ن لیگ کی ہوگی، ووٹ کوعزت کیسے دی جاتی ہے یہ ڈسکہ والوں نے بتادیا ہے، آزاد کشمیرمیں بھی جگہ جگہ سیالکوٹ اور ڈسکہ کو یاد کیا، ن لیگ کے جلسوں سے حکمران خوفزدہ ہیں، آپ کی کارکردگی کیا ہے کہ کشمیر ووٹ مانگنے جاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تین سال حکومت میں رہنے کے باوجود کارکردگی بتانے کیلئے کچھ نہیں، عوام فیصلہ کریں، نوازشریف دور میں آٹا کتنے کا تھا اورآج کتنے کا ہے؟ نوازشریف 22 گھنٹے لوڈشیڈنگ کو زیرو پرلائے۔ آج ایک بار پھر14،14 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ہورہی ہے، سلیکٹڈ کروڑوں روپے خرچ کرنے کے بعد بھی صرف جلسی کرسکا۔

مریم نواز نے مزید کہا کہ آپ نے اپنی اور وزرا کی تنخواہوں میں لاکھوں روپےاضافہ کیا، عوام کو کہتے ہیں کہ صرف 20 ہزارمیں گزارا کریں۔ آپ عوام کو کہتے ہیں کہ صرف 20 ہزارمیں گزارا کریں۔

انہوں نے کہا کہ افغان مشیر نے نوازشریف سے ملاقات کیا کی ان کی سانسیں پھول گئیں۔ آج پاکستان میں عوامی طاقت نوازشریف کے پاس ہے۔ آپ غدار کہیں لیکن عوام نوازشریف کو سب سے بڑا محب وطن سمجھتے ہیں۔

Advertisement

مریم نواز نے کہا کہ عمران خان کا گزارہ اے ٹی ایمز سے ہوتا ہے۔ نوازشریف نے لندن میں بیٹھ کرانکے گھر خیبرپختونخوا میں گھس کر مارا، عمران خان کے وزیردفاع اپنے دفاع کے قابل نہیں رہے۔ 28 جولائی ووٹ چوروں کے حساب و کتاب کا دن ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نوجوان ملک میں قیمتی زرمبادلہ کمانے میں اہم کردار اداکر سکتے ہیں، وزیراعظم
پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی حقوق سے متعلق رپورٹ مسترد کر دی
آرمی چیف عاصم منیر کی جانب سے شہیدکسٹمزحکام کو بھرپور خراج عقیدت
گورنر سندھ کی جانب سے اسٹریٹ کرائم کا شکار افراد میں موٹر سائیکل اور چیک تقسیم
پاک کیوی ٹی ٹوئنٹی سیریز، پنجاب پولیس نے حکمت عملی تیار کر لی، آئی جی پنجاب
خیبر میں سیکیورٹی فورسزکی کارروائی، تین دہشت گرد جہنم واصل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر