Advertisement
Advertisement
Advertisement

کورونا سے ایک بار بیمار ہونے والے مریض میں دوسری بار بیماری کا خطرہ ہوتا ہے؟ نئی تحقیق کے نتائج جان لیں

Now Reading:

کورونا سے ایک بار بیمار ہونے والے مریض میں دوسری بار بیماری کا خطرہ ہوتا ہے؟ نئی تحقیق کے نتائج جان لیں
Advertisement

عالمی وبا کورونا سے ایک بار بیمار ہونے والے مریض میں دوسری بار بیماری کا خطرہ ہوتا ہے یا نہیں؟ نئی تحقیق کے نتائج جان لیں۔

 برطانوی ماہرین کی جانب سے کی گئی ایک تحقیق  میں بتایا گیا ہے کہ کووڈ 19 کو شکست دینے والے افراد میں دوبارہ اس سے متاثر ہونے کا امکان بہت کم ہوتا ہے۔

تحقیق کے مطابق اگر متاثرہ افراد دوبارہ کووڈ کا شکار ہو بھی جائیں تو زیادہ امکان یہی ہوتا ہے کہ بیماری کی شدت معمولی ہوگی۔

برطانیہ کے آفس فار نیشنل اسٹیٹکس کی اس تحقیق کے نتائج سے عندیہ ملتا ہے کہ پہلی بار بیماری کا سامنا کرنے والے افراد میں وائرل لوڈ زیادہ ہوتا ہے جبکہ ری انفیکشن کی صورت میں یہ وائرل لوڈ بہت کم ہوتا ہے۔

تحقیق میں یہ بھی دریافت کیا گیا کہ مجموعی طور پر کووڈ سے دوبارہ متاثر ہونے کا امکان بہت کم ہوتا ہے۔

Advertisement

محققین کاکہنا ہےکہ نتائج سے کووڈ کو شکست دینے کے بعد طویل المعیاد تحفظ کا عندیہ ملتا ہے اور ہم نے ایسے مدافعتی ردعمل کے مرحلے کو دریافت کیا جس کا تسلسل 8 ماہ بعد بھی برقرار تھا۔

واضح رہےکہ اس تحقیق کے نتائج طبی جریدے سیل رپورٹس میڈیسین میں شائع ہوئے۔

Advertisement

Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
میک اپ برش کی صفائی کیوں ضروری ہے؟ ماہرین نے بتادیا
سونے کے یہ مختلف انداز، صحت سے جڑے کئی مسائل حل کر سکتے ہیں
ناخن گوشت میں دھنس جانے کا باعث بننے والی عام وجوہات کون سی ہیں؟
نوجوانوں میں مائیگرین فالج کی ایک اہم علامت ہوسکتی ہے، تحقیق
گھروں میں استعمال ہونے والے عام کیمیکلز صحت کے لیے مضر قرار
خوردنی تیل کا بار بار استعمال ، دل و دماغ کے لیے مضر قرار
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ

اگلی خبر