وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ انشااللہ 25تاریخ کو آزاد کشمیر میں بہت بڑی تبدیلی آئے گی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے باغ میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غریب اور کمزور طبقے کو اوپر اٹھانے کیلئے کامیاب پاکستان اور احساس پروگرام لے کر آرہے ہیں۔
عمران خان نے یہ بھی کہا کہ نوازشریف اور پیپلزپارٹی نے باہر کے حکم پر الیکشن لڑا کیوں کہ انہیں پتہ تھا ان کا پیسہ کہاں پڑا ہے، اگر کسی سیاستدان کا پیسہ باہر کے ملک میں پڑا ہو تو وہ آپ کو کنٹرول کرتا ہے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ میری سب سے پہلے کوشش ہوگی کہ آزاد کشمیر میں غربت کم کی جائے، ایسا نظام لارہے ہیں کہ عام کھانے پینے کی چیزیں لوگوں کو سستی ملیں۔
عمران خان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہم نے اپنے ملک میں لوگوں کو غربت سے نکالنا ہے، ہم نے خیبر پختونخوا میں سیاحت کو فروغ دے کر غربت میں کمی کی۔
وزیراعظم نے کہا کہ آزاد کشمیر میں سیاحت کو فروغ دینا بہت ضروری ہے، انشااللہ 25تاریخ کو آزاد کشمیر میں بہت بڑی تبدیلی آئے گی۔
عمران خان نے یہ بھی کہا کہ ہیلتھ کارڈ کے ذریعے 10لاکھ روپے تک کا مفت علاج کرایا جاسکتا، احساس پروگرام کے تحت 40فیصد نچلے طبقے کو دال ،آٹا، گھی اور چینی پر سبسڈی دیں گے۔
وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ ہر خاندان کے ایک فرد کو سود کے بغیر قرضہ دیا جائے گا جبکہ ہر خاندان کے ایک فرد کو ٹیکنیکل ایجوکیشن دیں گے اور ہر خاندان کےایک فرد کو ہیلتھ کارڈ دیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News