آلو روزمرہ کی خوراک کیلئے سب سے زیادہ استعمال ہونے والی سبزی ہے جو عموماً ہر گھر میں ہی شوق سے کھایا جاتا ہے۔
آلو گوشت ہویا آلو سے بنے فرائز، بچے اور بڑوں سب ہی شوق سے کھاتے ہیں۔
آلو دیگر سبزیوں سے الگ ایسی سبزی ہے جو غذائیت سے بھرپور ہوتی ہے تاہم یہ بات کم لوگوں کو ہی معلام ہوگی کہ آلو کا استعمال خواتین کی صحت کیلئے بھی خاص کردار ادا کرتا ہے۔
خواتین آلو کیوں کھائیں؟
خواتین کیلئے آلو کا استعمال اس لیے بھی ضروری ہے کہ حمل کے دوران بڑھنے والے بلڈ پریشر کو کنٹرول میں رکھتا ہے۔
خواتین کے ماہواری سے قبل ہونے والے درد کو کنٹرول کرنے کے لئے آلو ایک مکمل علاج ہے۔
آلو کا استعمال خواتین کو دل کی بیماریاں سے بھی محفوظ رکھتا ہے۔
خواتین کی قوتِ مدافعت اور میٹابولزم کی رفتار بڑھانے کے لئے آلو کا استعمال مفید ہے۔
اکثر کچن میں کام کرتے وقت ہاتھ جل جاتا ہے یا کسی اور وجہ سے جل جائے تو اس پر آلو کا استعمال فائدہ دیتا ہے۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News