Advertisement
Advertisement
Advertisement

نیند میں‌ خراٹے لینا کس بڑی بیماری کی وجہ ہے؟ نئی تحقیق

Now Reading:

نیند میں‌ خراٹے لینا کس بڑی بیماری کی وجہ ہے؟ نئی تحقیق
خراٹے
Advertisement

کیا آپ نیند کے دوران خراٹے لیتے ہیں؟ ویسے تو یہ اتنے نقصان دہ نہیں ہوتے تاہم ان کی شدت بڑھنے سے دماغی افعال پر اثرات مرتب ہوتے ہیں جن سے فالج، دل کے دورے اور ڈپریشن سمیت مختلف امراض کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

خراٹے لینے کی عادت گھر والوں کی نیند بھی متاثر کرتی ہے جن کے لیے کسی خراٹے لینے والے شخص کے قریب سونا آسان نہیں ہوتا۔

سونے کی حالت میں خراٹے لینا دراصل ایک بیماری ہے، جسے سائنس کی زبان میں اپنیا کہا جاتا ہے۔

ماہرین کے مطابق سوتے ہوئے سانس رکنے کے عمل کی وجہ سے خراٹے نکلتے ہیں۔

امریکا کے ماہرین نے اب اپنیا نامی بیماری سے متاثر ہونے کی بنیادی وجہ تلاش کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

Advertisement

ماہرین نے بتایا کہ ٹی وی اسکرین کے سامنے روزانہ کئی گھنٹے گزارنے سے اپنیا کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

تحقیق کے مطابق دن بھر زیادہ وقت بیٹھ کر گزارنے والے افراد کو چہل قدمی کو یقینی بنانا چاہیے ورنہ وہ نیند میں خراٹوں کا شکار ہوسکتے ہیں۔

 ماہرین کا اس حوالے سے کہنا ہےکہ ہر شخص کو ہفتے میں کم از کم 150 منٹ جسمانی سرگرمیاں انجام دینی چاہیئے، دن بھر میں 7 گھنٹے نیند اور ٹی وی کے سامنے کم از کم وقت گزارنا چاہیے۔

 

Advertisement
Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ناخن گوشت میں دھنس جانے کا باعث بننے والی عام وجوہات کون سی ہیں؟
نوجوانوں میں مائیگرین فالج کی ایک اہم علامت ہوسکتی ہے، تحقیق
گھروں میں استعمال ہونے والے عام کیمیکلز صحت کے لیے مضر قرار
خوردنی تیل کا بار بار استعمال ، دل و دماغ کے لیے مضر قرار
دوران حمل ماں کی غذا بچے کے چہرے کے خدوخال کا تعین کر سکتی ہے، تحقیق
فالج کا خطرہ بڑھنے کی ایک اور علامت دریافت!
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ

اگلی خبر