Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

بے چینی اور بے خوابی کی اہم وجہ سامنے آ گئی

Now Reading:

بے چینی اور بے خوابی کی اہم وجہ سامنے آ گئی
Anxiety

ایسے خواتین و حضرات جن کی نیند شدید متاثر ہوتی ہے وہ فوری طور پر ذہنی خلجان اور اضطراب کے شکار ہوسکتے ہیں جسے طب کی زبان میں ’اینزائٹی‘ کہا جاتا ہے۔

سوشل میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک رات کی بے خوابی سے بھی بالغ شخص میں اینزائٹی کا خطرہ 30 فیصد تک بڑھ سکتا ہے۔

 یونیورسٹی آف کیلی فورنیا برکلے  کے ما ہرین کے مطابق گہری نیند ازخود ذہنی الجھن اور اضطراب کو روکنے کا  قدرتی علاج ہے۔

 

گہری نیند کو ہم نان ریپڈ آئی موومنٹ نیند بھی کہتے ہیں جسے ماہرین سست امواجی نیند بھی کہتے ہیں۔

Advertisement

اس عمل میں دل کی دھڑکن کم ہوجاتی ہے اور بلڈ پریشر بھی کم ہوجاتا ہے اور ان کی حرکات دماغی لہروں کے لحاظ سے ہم آہنگ ہوجاتی ہے۔

نیند کی کمی سے دماغ کا ایک حصہ بند ہوجاتا ہے جسے ’میڈیئل پری فرنٹل کارٹیکس‘ کہا جاتا ہے، دماغ کا یہ حصہ ذہنی اضطراب کو قابو کرتا ہے۔

 تحقیق سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ نیند کی کمی سے دماغ کی گہرائی میں موجود احساسات کا مرکز شدید متاثر ہوتا ہے اور اس سے اضطراب اور الجھن مزید بڑھتی ہے۔

یونیورسٹی آف کیلی فورنیا برکلے کے پروفیسر ایٹی بین سائمن اور ان کے ساتھیوں نے کئی افراد پر ایم آر آئی سمیت کئی ٹیسٹ کیے ہیں، ان کی تحقیق کا خلاصہ یہ ہے کہ گہری نیند دماغ کے روابط کو مضبوط کرتی ہے اور ڈپریشن اور الجھاؤ کو دور کرتی ہے۔

اینزائٹی کی ظاہری علامات میں ہروقت کی تھکاوٹ، توجہ میں کمی، عضلات میں درد، دردِ سر اور نیند کے مسائل سرِ فہرست ہیں۔

اگرچہ اس دماغی کیفیت کا علاج ہے اور کئی دوائیں مؤثر ثابت ہوسکتی ہیں لیکن باقاعدہ  گہری نیند اس کا بہترین نسخہ ہے۔

Advertisement

واضح رہے کہ وہ دن دور نہیں جب ماہرین دماغی خلجان کا قدرتی علاج نیند ہی تجویز کریں گے اس لیے گہری نیند کی اہمیت کو کم نہ سمجھیں۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
خواتین معالج سے علاج موت کے خطرے کو کم کرتا ہے، تحقیق
بے وقت کی بھوک میں کیا کھائیں، جو صحت بڑھائے
کافی پینے کے ان نقصانات سے واقف ہیں؟
40 دن صرف مالٹے کا جوس پینے والی خاتون کے ساتھ اچانک کیا ہوا؟ ڈاکٹر حیران
کئی بیماریوں میں مفید ناریل کا پانی پینے کے یہ 5 بڑے فائدے جان لیں
مائیگرین سے نجات حاصل کرنے کے لئے یہ طریقے آزمائیں!
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر