Advertisement
Advertisement
Advertisement

جانئیے ! کچھ ایسی کچن ٹپس جو کریں آپ کی مشکلیں آسان

Now Reading:

جانئیے ! کچھ ایسی کچن ٹپس جو کریں آپ کی مشکلیں آسان
Advertisement

آج ہم آپ کو کچھ ایسی کچن  ٹپس  بتانے جا رہے ہیں جو عام استعمال کی ہیں، جن سے آپ کا کام اور بھی آسان ہو جائے گا۔

ٹپس

 چاول کو دھونا

 اگر آپ کو چاولوں کو دھونا ہے اور اس کی کنکریاں صاف کرنے کا وقت نہیں ہے تو ان چاولوں کو ایک تھیلی میں ڈالیں اور اس کو نل کے اوپر کانٹے کی مدد سے لٹکا کر پانی کھول دیں۔

اس طرح چاول بھی جلدی دھل جائیں گے اور کتنے بھی کنکر یا کچرا چاولوں میں موجود ہوگا وہ تھیلی میں نیچے بیٹھ جائے گا۔

Advertisement

 پتیلی کا ڈھکن الٹا رکھیں

پتیلی کا ڈھکن الٹا کرکے رکھنے سے آپ کو یہ فائدہ ہوگا کہ جب بھی آپ کوئی چیز ابالتے ہیں اور وہ زیادہ ابل جائے یا جوش آجائے تو پانی نیچے گرنے لگتا ہے، اس طرح الٹا ڈھکن رکھنے سے ابلا ہوا پانی گرے گا نہیں۔

 انڈہ فرائی

انڈہ فرائی کرنے کا صحیح طریقہ یہ ہے کہ آپ اس کی سفیدی اور زردی کو الگ لاگ فرائی کریں، کیونکہ زردی کم ائل میں آسانی سے فرائی ہو جاتی ہے اور سفیدی تھوڑے سے زیادہ آئل میں فرائی ہوتی ہے، یوں آپ انڈہ فرائی کریں اور کھانے کا مزہ بڑھائیں۔

 تھیلی اور بوتل

بڑے بڑے تھیلوں میں سے سامان نکالنا مشکل ہوتا ہے یا بعض اوقات چھوٹی تھیلیوں میں موجود دال یا چاول یا کوئی بھی چیز نکالتے وقت وہ گر جاتی ہے، ایسے میں آپ کولڈرنک کی بوتلوں کو بیچ میں سے کاٹ دیں اور اس کا ڈھکن والا حصہ کھولیں، اس میں سے تھیلی کا اوپری سرا گزار لیں اور بوتل کا ڈھکن بند کردیں۔

Advertisement

اب جب بھی کوئی چیز نکالنی ہو ڈھکن کھولیں، نکال لیں یوں آپ کا سامان گرنے سے بچ جائے گا۔

Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سونے کے یہ مختلف انداز، صحت سے جڑے کئی مسائل حل کر سکتے ہیں
بھارتی بھکاری کیو آر کوڈ سے بھیک مانگنے لگے
نوجوانوں میں مائیگرین فالج کی ایک اہم علامت ہوسکتی ہے، تحقیق
گوگل اے آئی رزلٹ میں مشکوک ویب سائٹ کے لنکس بھی آنے لگے
گھروں میں استعمال ہونے والے عام کیمیکلز صحت کے لیے مضر قرار
خوردنی تیل کا بار بار استعمال ، دل و دماغ کے لیے مضر قرار
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ

اگلی خبر