Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے، صدر مملکت

Now Reading:

پاکستان سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے، صدر مملکت
صدر مملکت

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے۔

 تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے سعودی وزیر خارجہ  فیصل بن فرحان السعود کی ملاقات ہوئی ہے۔

صدر مملکت نے ملاقات میں بھارتی مقبوضہ جموں و کشمیر میں معصوم مسلمانوں پر بھارتی ظلم و ستم پر روشنی ڈالی۔

صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان برادر ملک کے ساتھ معاشی اور تجارتی تعلقات بڑھانے کا خواہاں ہے، سعودی قیادت کا وژن 2030ء، سرسبز سعودی عرب اور سرسبز مشرق وسطیٰ منصوبے لائقِ تحسین ہیں۔

ڈاکٹر عارف علوی نے یہ بھی کہا کہ کورونا کے دوران پاکستانی کمیونٹی کا خیال رکھنے پر سعودی قیادت کے شکر گزار ہیں، عالمی وباء کے دوران حج کے کامیاب انتظامات پر سعودی حکومت مبارکباد کی مستحق ہے۔

Advertisement

صدر مملکت کا کہنا تھا کہ سعودی وزیر خارجہ خادمین حرمین شریفین، شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور شہزادہ  محمد بن سلمان تک میری نیک تمنائیں پہنچائیں۔

ڈاکٹر عارف علوی کا یہ بھی کہنا تھا کہ بین الاقوامی برادری کشمیر میں بھارتی انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں رکوائے، اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو خود ارادیت دے۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا مزید کہنا تھا کہ امید ہے کہ سعودی وزیر خارجہ کے دورے سے دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط ہو ں گے۔

ملاقات میں سعودی وزیر خارجہ نے کہا کہ دونوں ممالک کے مابین حقیقی طور پر برادرانہ تعلقات ہیں اور سعودی عرب دو طرفہ تعاون کی موجودہ سطح کو برقرار رکھنے کا خواہاں ہے۔

سعودی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ سعودی قیادت پاکستان کے ساتھ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتی ہے، دونوں برادر ممالک کے مابین اقتصادی تعلقات مزید فروغ دینے کی ضرورت ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیراعظم کی ہدایت پر قطر سے9سال قبل معاہدے کی دوبارہ منظوری
پنجاب میں کسان کی مشکلات کم نہ ہو سکیں, اراکین اسمبلی بھی ایوان میں چیخ اٹھے
 وزیراعظم کی ہدایت پر صوبوں کوزیادہ گندم خریداری کیلئےخط لکھا ہے، رانا تنویر حسین
مشیراطلاعات بیرسٹرسیف کافیصل کریم کنڈی کےبیان پرردعمل
ننکانہ صاحب میں وقف املاک پرغیرقانونی تعمیرات سےمتعلق توجہ دلاؤ نوٹس
اظہار الحسن نے قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل نہ ہونے کا مسئلہ اٹھا دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر