اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ ہم کسانوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تمباکو کاشتکاروں کیلئے سب کمیٹی مسائل کو دیکھے گی، یہ کمیٹی پاکستان کی تمام سیاسی جماعتوں اور صوبوں کی نمائندگی رکھتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کوشش ہے کہ کسانوں کو کیسے اپنے پاؤں پر کھڑا کریں، کامیاب کسان پروگرام ہے اس میں کسان کو ریلیف ملے گا، ہم دیکھیں گے کہ اگر کہیں کوئی کمی ہے تو اسکو دور کیا جائے، یہ بجٹ کسانوں کیلئے ہے۔
اسد قیصر نے مزید کہا کہ اس مرتبہ گندم کے بھی کسانوں کو اچھے ریٹ ملیں گے، کوئی ساتھ دے یا نہ دے قانون ہمیں بنانا ہے قانون ہم تبدیل کردیں گے، قانون بنانا اور عملدر آمد کروانا ہمارا کام ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News