پاکستانی کاروباری دنیا میں سب سے بڑا کاروباری چکر عیدالاضحیٰ کے موقع پر چلتا ہے، اس سال عیدالاضحیٰ پر قربانی میں 10 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان میں اس سال عید کے موقع پر 450 ارب روپے کے لگ بھگ اقتصادی سرگرمیاں ہوئیں اور پچھلے سال کے مقابلہ میں 10 فیصد زیادہ جانوروں کی قربانی کی گئی۔
عیدالاضحیٰ کے موقع پر اندازے کے مطابق ملک بھر میں 40 لاکھ کے قریب بکرے اور دنبے جب کہ 30 سے 33 لاکھ گائے بیل قربان کئے گئے جبکہ جانوروں کی خریداری پر 450 ارب روپے کے لگ بھگ خرچ کئے گئے۔
چارے کی مد میں تقریباً دو ارب سے زیادہ کا کاروبار ہوا جس میں چارہ بیچنے والوں کے ساتھ ساتھ مزدور کو بھی روزگار میسر آتا ہے جبکہ جانوروں کی سجاوٹ کا سامان اور گھنگرو سمیت دیگر اشیاء بھی اہمیت کی حامل رہتی ہیں ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News