
پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ کشمیریوں نے وفاقی وزیر کو جوتے دکھائے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما مولا بخش چانڈیو نے حیدرآباد میں وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور کے خلاف مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئےکہا کہ وزیراعظم افراتفری مچانے والے وزراء سے خوش ہوتے ہیں۔
اپنے بیان میں مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ مہنگائی سے لوگوں کا جینا حرام ہوگیا ہے۔
پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما نے یہ بھی کہا کہ موجودہ حکومت نے پاکستان کے لیے کچھ نہیں کیا ، یہ مہنگائی اور بجلی کی بات نہیں کرتے کیونکہ انہوں نے ہی مہنگائی بڑھائی ہے۔
پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما مولا بخش چانڈیو نے مزید کہا کہ آپ نے جس کلچر کی بنیاد رکھی ہے، یہ آپ کو ہلاکر رکھ دے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News