Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

ماحول دوست اقدامات ہماری ترجیحات میں شامل ہیں، صادق سنجرانی

Now Reading:

ماحول دوست اقدامات ہماری ترجیحات میں شامل ہیں، صادق سنجرانی
صادق سنجرانی

چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا کہ ماحول دوست اقدامات ہماری ترجیحات میں شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مرزا محمد آفریدی نے پارلیمنٹ ہاؤس کے لان میں پودا لگا کر شجر کاری مہم کا آغاز کر دیا۔

صادق سنجرانی نے کہا کہ ماحول دوست رویوں کے فروغ کیلئے تمام اداروں کو ملکر کام کرنے کی ضرورت ہے، موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کو بھر پور شجر کاری اور ماحول دوست اقدامات سے ہی کم کیا جاسکتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ درخت لگانا ہماری انفرادی و اجتماعی ذمہ داری ہے، عوام سے اپیل ہے کہ درخت لگائیں اور ماحول دوست رویے اپنائیں۔

دوسری جانب ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مرزا محمد آفریدی نے کہا کہ صاف ماحول ترقی پسند سوچ کی عکاسی کرتا ہے، پارلیمان موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کو کم کرنے کیلئے مؤثر قانون سازی کیلئے کوشاں ہیں۔

Advertisement

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مرزا محمد آفریدی نے اپیل کی کہ عوام شجر کاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔

اس موقع پر سینیٹرز فدا محمد، زیشان خانزادہ کے علاوہ سیکرٹری سینیٹ محمد قاسم صمد خان بھی موجود تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
زیرحراست ملزم کی ہلاکت؛ سابقہ ایس پی کلفٹن نیئرالحق براہ راست قتل کامرکزی ملزم قرار
وزیراعلٰی سرفراز بگٹی کا بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے دوران ہلاکتوں پر اظہار افسوس
ترکیہ کے چیف آف جنرل اسٹاف کی ایئرچیف ظہیراحمدبابرسدھوسے ملاقات
بانی پی ٹی آئی نے اپنے دورمیں صرف تلخیاں بڑھائیں، مولا بخش چانڈیو
سگریٹ ساز کمپنیوں کا کاروبار و تجارت کی آڑ میں بنیادی قواعد و ضوابط سے انحراف
سگریٹ پر فیڈرل ڈیوٹی بڑھانے کے فیصلے سے ریونیو میں نمایاں اضافہ، کھپت میں کمی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر