Advertisement
Advertisement
Advertisement

آٸی ایم ایف کی ڈکٹیشن کے حساب سے ملک کو چلایا جا رہا ہے،خواجہ سعد رفیق

Now Reading:

آٸی ایم ایف کی ڈکٹیشن کے حساب سے ملک کو چلایا جا رہا ہے،خواجہ سعد رفیق

خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ آٸی ایم ایف کی ڈکٹیشن کے حساب سے ملک کو چلایا جا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ آزاد کشمیر الیکشن کا انحصار الیکشن کمیشن پر ہے اگر الیکشن کمیشن وفاقی حکومت کی مداخلت روکنے میں کامیاب رہی تو الیکشن ن لیگ کا ہے، کشمیری اچھی طرح سمجھتے ہیں کہ کون ووٹ کا حقدار ہے، کشمیری بہت سیاسی شعور رکھتے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ احتساب عدالت فیڈرل لاجز کی جگہ پر بنی ہیں، پارلیمینٹرین کے رکنے کی جگہ بھی چھین لی گئی ہے، ن لیگ ایک ہی ہے اس میں کوٸی پھوٹ نہیں ہے۔

مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہا ہے کہ بجٹ بھی جعلی تھا اس کے بعد کٸی بجٹ آنے ہیں، وقت آ گیا ہے کہ لوگ جاگ جاٸیں، عدالتوں کا احترام ہے مگر عدالتوں کے لیے مناسب جگہ کا انتظام کرنا چاہیے تھا، یہ احتساب کا دو نمبر نظام نہیں چلے گا۔

انھوں نے مزید کہا ہے کہ کورونا ویکسین معمہ بن چکی ہے، اربوں کی امداد ملی تھی جس سے دوسرے ممالک سے معاہدے ہونے چاہیے تھے، ویکیسن پرائیویٹ بھی دی جانی چاہیے تھی تاکہ امیر لوگ پیسے دے کر لگوا لیتے، ڈینگی کے مریض آرہے وہ کام جو ہونا چاہیے تھا وہ نہیں ہوا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
صدر زرداری دوحہ میں پاکستان کے سماجی و معاشی عزم کو عالمی سطح پر اجاگر کریں گے
میٹھا خواب کڑوی حقیقت، چینی کی قیمت بے قابو، نرخ 220 روپے فی کلو ہو گئے
شہر قائد دوبارہ بھتہ خوروں کے نرغے میں، لیاری گینگ کے تین کارندے گرفتار
اڈیالہ جیل سے انتہائی افسوسناک خبر سامنے آگئی
بھارتی خفیہ ایجنسی کیلئے جاسوسی کے الزام میں گرفتار مچھیرے کے اہم انکشافات
پاک افغان طورخم بارڈر آج بیسویں روز بھی ہر قسم کی سرگرمیوں کیلئے بند
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر