Advertisement
Advertisement
Advertisement

ملک کو ذاتی جاگیر سمجھ کر لوٹنے والے احتساب سے بھاگ رہے ہیں، شہباز گِل

Now Reading:

ملک کو ذاتی جاگیر سمجھ کر لوٹنے والے احتساب سے بھاگ رہے ہیں، شہباز گِل
شہباز گل

شہباز گِل کا کہنا ہے کہ ملک کو ذاتی جاگیر سمجھ کر لوٹنے والے احتساب سے بھاگ رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق، معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل نے شہباز شریف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایک کرپٹ خاندان ملک پر مسلط رہا وہی ملک کی تباہی کا ذمہ دار ہے، پیٹ پھاڑ کر سڑکوں پر گھسیٹنے والے اقتدار کیلئے پاؤں پڑنے تک آگئے ہیں، مفاہمت کے نام پر چھوٹے میاں نااہل خاندان کیلئے این آر او کی تگ و دو میں ہیں۔

 انھوں نے کہا ہے کہ ملازمین کے نام پر اربوں کی منی لانڈرنگ کرنے والوں کو جواب دینا ہوگا، آپ نے جن غریبوں کو لوٹا انہی غریب عوام کے نام پر سیاست نہیں کرنے دینگے۔

معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ نے مزید کہا ہے کہ ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ہفتے 9 ضروری اشیا کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ ہوئی ہے،19 اشیا کی قیمتوں میں استحکام رہا ہے، بین الاقوامی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کے باوجود صارفین کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا گیا ہے، اس وقت پٹرولیم لیوی پچھلے 6 سال کی کم ترین سطح پر ہے اورپاکستان میں پٹرول کی قیمت سری لنکا، نیپال، بنگلہ دیش، چین اور بھارت کے مقابلے میں کم ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
شہریوں کے تحفظ کیلئے سرحد پار دہشتگردوں کیخلاف اقدامات کرتے رہیں گے ، خواجہ آصف
بابر کی فارم میں شاندار واپسی ، مداحوں نے خوب لطف اٹھایا، آؤٹ ہوتے ہی اسٹیڈیم خالی ہو گیا
3 سالہ میکرو اکنامک اور فسکل فریم ورک جاری،معاشی شرح نمو بڑھ کر 5.7 فیصدتک جانے کی توقع
ترجمان طالبان نے استنبول مذاکرات سے متعلق حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کیا، پاکستان
سابق وزیراعلیٰ سندھ اور سینئر پی پی رہنما آفتاب شعبان میرانی انتقال کرگئے
بھاڑ میں جائے فورتھ شیڈول ، مولانا فضل الرحمان پٹڑی سے اتر گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر