Advertisement
Advertisement
Advertisement

عید الاضحیٰ ہمیں قربانی کے عظیم جذبے کی یاد دلاتا ہے، منیر اکرم

Now Reading:

عید الاضحیٰ ہمیں قربانی کے عظیم جذبے کی یاد دلاتا ہے، منیر اکرم
منیر اکرم

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب سفیر منیر اکرم نے کہا ہے کہ عید الاضحیٰ ہمیں قربانی کے عظیم جذبے کی یاد دلاتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب سفیر منیر اکرم نے عید الاضحیٰ کے موقع پر پیغام میں کہا کہ عید کے اس پر مسرت موقع پر میں اقوام متحدہ کی مسلمان کمیونٹی اور تمام مسلمان بھائیوں سے عید الاضحٰی  کی پُرجوش مبارکباد پیش کرنا چاہتا ہوں۔

پاکستان کے مستقل مندوب سفیر نے کہا کہ عید الاضحیٰ قربانی کا تہوار ہے، یہ موقع ہمیں قربانی کے عظیم جذبے کی یاد دلاتا ہے  لہذا ان مشکل وقتوں میں ہم قربانی کے جذبے پر ایک بار پھر زور دیں اور ضرورت مندوں کی مدد کریں۔

منیر اکرم نے یہ بھی کہا کہ کورونا جیسے وبائی مرض سے وابستہ بحالی کے لئے عالمی یکجہتی ، بھائی چارے اور اسلام کی اعلیٰ اقدار پر عمل کی ضرورت ہے۔

پاکستان کے مستقل مندوب سفیر کا کہنا تھا کہ اس عید سے پر  مقبوضہ جموں و کشمیر کے ہمارے بھائی بہنوں کو امن اور خوشحالی نصیب ہو جو کرونا وباء کے بحران کے سبب اور دنیا کے طویل عرصے سے محاصرے کے دوران بے پناہ مصائب کا سامنا کا شکار ہیں۔

Advertisement

منیر اکرم کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہندوستان کے قابض اقتدار اور غیرقانونی یکطرفہ اقدامات کی وجہ سے وہ عید کی خوشیاں منانے سے قاصر ہیں۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب سفیر منیر اکرم کا مزید کہنا تھا کہ اس عید پر بھوک اور عدم مساوات ، ناانصافی اور امتیازی سلوک کے خاتمے کے  لئے اپنے عہد کی بھی توثیق کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسرائیلی بربریت سے اب تک 40 ہزار سے زائد فلسطینی شہید
منکی پاکس ویکسین کی پہلی کھیپ کانگو پہنچ گئی
امریکی اسکول میں فائرنگ کرنے والے سے گزشتہ سال بھی پوچھ گچھ ہوئی تھی
جکارتہ، پوپ فرانسس کا استقلال مسجد کا دورہ
مائیکل بارنیئر فرانس کے نئے وزیر اعظم نامزد
بنگلادیش کی مشکلات میں مزید اضافہ؛ روہنگیا سے ہجرت کرنے والوں کی تعداد بڑھ گئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر