Advertisement
Advertisement
Advertisement

قربانی کا جذبہ ایک عالمگیر حیثیت کا حامل ہے، گورنر سندھ

Now Reading:

قربانی کا جذبہ ایک عالمگیر حیثیت کا حامل ہے، گورنر سندھ
گورنر سندھ

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ قربانی کا جذبہ ایک عالمگیر حیثیت کا حامل ہے۔

تفصیلات کے مطابق عید الاضحیٰ کے موقع پر گورنر سندھ عمران اسماعیل نے اپنے پیغام میں کہا کہ پوری امت مسلمہ اور قوم کو میری طرف سے عید الاضحیٰ کی بہت بہت مبارک ہو، اللہ تعالیٰ ہم سب کو عیدالاضحی کی حقیقی خوشیوں سے ہمکنار کرے۔

عمران اسماعیل نے کہا کہ قربانی جیسی عبادت کو اس کی روح کے مطابق سمجھ کرعمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

گورنر سندھ نے یہ بھی کہا کہ قربانی کا جذبہ ایک عالمگیر حیثیت کا حامل ہے، کوئی بھی قوم ایثار وقربانی کے جذبے کے بغیرترقی نہیں کرسکتی۔

عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ سنت ابراہیمی کا تقاضا ہے کہ ہم زندگی کے ہرشعبے میں ایثار وقربانی کا مظاہرہ کریں اور عید کی خوشیوں میں معاشی طور پرپیچھے رہ جانے والوں کا خاص خیال رکھیں۔

Advertisement

گورنر سندھ کا یہ بھی کہنا تھا کہ کورونا کی وباء ساری انسانیت کے لیے ایک چیلنج بن کر آئی ہے، کورونا کے باعث ساری دنیا اس وقت انتہائی نازک صورتحال سے گزر رہی ہے۔

عمران اسماعیل نے کہا کہ عید قربان پر تمام احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں، عید الاضحی کے ایام میں سماجی فاصلہ ،ماسک اور دیگر احتیاطی تدابیر ضرور اختیار کریں۔

گورنر سندھ نے یہ بھی کہا کہ ایس او پیز پر عمل سے ہم اپنے پیاروں کو اس موذی وباء سے محفوظ رکھ سکتے ہیں، عید الاضحیٰ قربانی و ایثار کا نام ہے، اللہ تعالی ہم سب کی قربانیاں قبول فرمائے۔

عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ کشمیری اپنےحق خودارادیت کے لئے بے پناہ قربانیاں دے رہے ہیں، عید الاضحیٰ کے موقع پر اپنے کشمیر ی بھائیوں کو بھی یاد رکھیں۔

 گورنر سندھ عمران اسماعیل کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانی قوم اپنے کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے اور ہمیشہ ان کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی امداد کرتی رہے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پیپلز پارٹی ترقی، استحکام اور سب کے روشن مستقبل کے لیے کوشاں رہے گی، شرجیل میمن
سندھ حکومت ملکی معیشت کی بہتری کیلئے مؤثر اقدامات کر رہی ہے، مراد علی شاہ
جمہوری دور میں غلط کیس بنا کر جیل میں ڈالے جانے پر تکلیف ہوتی ہے، شاہد خاقان عباسی
اسلام آباد ہائی کورٹ اور ماتحت عدالتوں میں عید میلاد النبیﷺ کی چھٹی کا اعلان
ملکی معیشت میں خواتین کا کردار انتہائی اہم ہے، وزیراعظم
پاکستان سے 5 ارب ڈالرز کے جیمز اسٹونز بیرون ممالک اسمگل ہونے کا انکشاف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر