
حج عمرہ
سعودی وزارت حج و عمرہ نے کہا ہے کہ عمرے کے لیے اجازت نامے اتوار سے جاری ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق نائب وزیر حج وعمرہ ڈاکٹرعبدالفتاح مشاط نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ نیا عمرہ موسم اتوار 25 جولائی 15 ذی الحجہ سے شروع ہوجائے گا۔
ڈاکٹر عبدالفتاح مشاطنے کہا کہ وزارت حج و عمرہ اور سعودی عریبین ایئرلائن مشترکہ پروگرام چلائیں گے، اس سلسلے میں تفصیلات سے جلد آگاہ کیا جائے گا۔
سعودی نائب وزیر حج وعمرہ نے کہا کہ اتوار 25 جولائی سے یومیہ کی بنیاد پر 20 ہزار عمرہ زائرین کو اجازت نامے جاری کیے جائیں گے۔
ڈاکٹر عبدالفتاح مشاط نے یہ بھی کہا کہ عمرہ زائرین کی تعداد میں بتدریج اضافہ کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News