Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایف بی آر نے ماہ جولائی کا ٹیکس ریونیو ہدف سے 68 ارب سے زائد حاصل کرلیا

Now Reading:

ایف بی آر نے ماہ جولائی کا ٹیکس ریونیو ہدف سے 68 ارب سے زائد حاصل کرلیا
Advertisement

ایف بی آر نےنئے مالی سال کے پہلے ماہ جولائی میں ہدف سے زائد ریونیو حاصل کرلیا ہے۔

 تفصیلات کے مطابق ایف بی آر نے 413 ارب روپے کا نیٹ رینیو حاصل کیا ہے جبکہ رواں مالی سال جولائی میں محصولات کا ہدف 342 ارب روپے مقرر کیا گیا تھا۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے مطابق گزشتہ مالی سال کے مقابلےمیں 36 فیصد زائد ریونیو اکھٹا کیا  گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ماہ جولائی  میں 20 ارب روپے کے ریفنڈز جاری کئے گئے  ہیں جبکہ گزشتہ مالی سال اس عرصہ میں15.7ارب روپے ریفنڈز جاری کئے گئے تھے، ریفنڈز کے اجراء میں  26.6فیصد اضافہ حاصل ہوا ہے۔

ایف بی آر ذرائع کے مطابق ٹیکس سال 2020 کے لئے انکم ٹیکس گوشوارے داخل کرنے والوں کی تعداد35لاکھ30 ہزار ہو چکی ہے جبکہ ٹیکس  سال 2019 میں انکم ٹیکس گوشوارے داخل کرانے والوں کی تعداد 20 لاکھ 72 ہزار تھی۔

Advertisement

ٹیکس گوشوارں کے ساتھ ادا شدہ ٹیکس 51ارب روپے رہا ہے۔

ترجمان  ایف بی آرکا کہنا ہے کہ رواں مالی سال کے پہلے ماہ میں ٹیکس ادائیگی میں54  فیصد اضافہ حاصل ہوا ہے۔

ایف بی آر حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان کسٹمز نے ماہ جولائی  میں 67 ارب روپے کی کسٹمز ڈیوٹی حاصل کی جبکہ  پچھلے سال 49 ارب کسٹمز ڈیوٹی حاصل ہوئی تھی۔

Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیراعظم کی زیرصدارت غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام سے متعلق اجلاس
اسد قیصر نے حکومت کو بڑا سرپرائز دے دیا
ایک اور عام تعطیل کا اعلان؛ نوٹیفکیشن جاری
حکومت نے انتہائی اہم تعیناتی کردی
آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خان کو عہدے سے ہٹا دیا گیا
سرکاری تقریبات میں پروٹوکول کیلیے سرخ قالین پر پابندی عائد
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ

اگلی خبر