Advertisement
Advertisement
Advertisement

کبریٰ خان نے کس ڈرامے میں کام کرنے سے انکار کیا تھا؟ اداکارہ کا اہم انکشاف سامنے آگیا

Now Reading:

کبریٰ خان نے کس ڈرامے میں کام کرنے سے انکار کیا تھا؟ اداکارہ کا اہم انکشاف سامنے آگیا
کبریٰ خان

پاکستان کی خوبرو، باصلاحیت اداکارہ کبریٰ خان نے اہم انکشاف کر کے سب کو حیران کر دیا ہے۔

سوشل میڈیا پر اداکارہ کبریٰ خان کی ایک ویڈیو گردش کر رہی ہے۔

حال ہی میں کبریٰ خان نے ایک شو میں شرکت کی جس میں انہوں نے بہت سی دلچسپ باتیں کیں۔

ٹاک شو کے دوران جہاں کبریٰ خان نے خود سے متعلق سوالوں کے جواب د یئے وہیں انہوں نے اس بات کی تصدیق کی کے انہیں ڈرامہ سیریل ’میرے پاس تم ہو‘ میں ایک کردار ’ہانیہ‘ ادا کرنے کی آفر ہوئی تھی۔

Advertisement

کبریٰ خان سے شو کے میزبان احسن خان کی جانب سے پوچھے گئے سوال کہ ’کیا آپ نے ڈرامہ سیریل میرے پاس تم ہو کا ایک کردار ادا کرنے سے انکار کیا تھا جو کہ بعد میں حرا مانی کو آفر کیا گیا تھا‘

اس سوال کا جواب دیتے ہوئے کبریٰ خان کا بتانا تھا کہ جس دوران اُنہیں اس کردار کی آفر ہوئی اُس دوران انہوں نے اداکاری سے تھوڑا بریک لیا ہوا تھا، وہ اُس دوران کام نہیں کر رہی تھیں اور وہ کام کرنا بھی نہیں چاہ رہی تھیں، اس لیے انہوں نے اس کردار سے انکار کر دیا تھا۔

اداکارہ کبریٰ خان نے انکشاف کیا ہے کہ اُنہیں ڈرامہ سیریل ’میرے پاس ہو تم‘ میں معروف اداکارہ حرا مانی کی جانب سے نبھائے گئے کردار کی آفر ہوئی تھی جس کے لیے اُنہوں نے منع کر دیا تھا۔

کبریٰ خان نے مزید کہا کہ ایک اور اہم وجہ یہ بھی تھی کہ انہیں اپنے اندر سے ہاں کی آواز ہی نہیں آئی تھی۔

اداکارہ نے مزید بتایا کہ اداکاروں کو جب کوئی کردار آفر ہوتا ہے تو وہ اُس کردار کو نبھانا چاہتے ہیں مگر انہیں آفر ہونے والے کردار کے لیے اپنے اندر سے کسی قسم کا کوئی سگنل ہی نہیں ملا تھا کہ وہ اس کردار کو ادا کرنے کی ہامی بھرتیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سدا بہار گیتوں‌ کے خالق تنویر نقوی کی برسی
عاصم اظہر کی انسٹاگرام پر واپسی؛ البم لانچ کیساتھ ہانیہ عامر کا نام پھر زیرِبحث
ساحر لودھی نے اہلیہ کے عوامی سطح پر نہ آنے کی وجہ بتا دی
دل کا دورہ کیوں پڑا؟ صبا قمر نے اصل وجہ بتا دی
عظیم موسیقار خواجہ خورشید انور کو مداحوں سے بچھڑے 41 برس بیت گئے
مصنوعی ذہانت پر احد رضا میر کے دلچسپ خیالات، انٹرویو وائرل ہوگیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر