Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

بند ناک کھولنے کا سب سے آسان طریقہ

Now Reading:

بند ناک کھولنے کا سب سے آسان طریقہ
بند ناک

اگر ناک بند ہوجائے یا بہت زیادہ بہنے لگے تو سانس لینا بھی دشوار ہوجاتا ہے۔

اس سے نجات کے لئے ہم ادویات کا استعمال کرتے ہیں جس سے یہ مسئلہ کبھی تو حل ہوجاتا ہے اور کبھی بہت زیادہ تکلیف دہ ہونے لگتا ہے۔

مشی گن اسٹیٹ یونیورسٹی کی ماہرڈاکٹر لیزا ڈی سٹیفنو کا کہنا ہے کہ بعض اوقات ادویات کی وجہ سے ریشہ اندر ہی رہ جاتا ہے ،چھاتی جکڑی جاتی ہے اورمزید پیچیدگیاں پیدا ہونے لگتی ہیں۔

ڈاکٹر لیزا ڈی سٹیفنو کاکہنا ہے کہ اگر دوائیوں کے بغیر جلد اس مسئلےسے نجات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو دو مشوروں پر عمل کریں۔

اپنے انگوٹھے اور زبان کا استعمال اپنے انگوٹھے کے ساتھ اپنی بھنوؤں کے درمیانی حصے کو تین سے چار سیکنڈ کے لئے دبائیں اور پھر اپنی زبان کو منہ کے اوپر والے حصے سے لگا دیں۔

Advertisement

اس عمل کی وجہ سے آپ کے ناک کے اندر موجود بلغم باہر آئے گا۔

اس عمل کو 20سیکنڈ تک باری باری دہرائیں اورآپ کو کافی سکون محسوس ہوگا اور آپ با آسانی سانس لے سکیں گے۔

اپنی چھوٹی انگلی کا استعمال کریں دیکھنے میں یہ بہت عجیب لگتا ہےلیکن یقین کریں یہ بہت ہی کارآمد نسخہ ہے۔

اپنے دائیں ہاتھ کی چھوٹی انگلی کو اپنے منہ میں لے جائیں اور جتنا ہوسکے بائیں جانب حلق کے گوشت کو چھوئیں (آخری دانت سے جتنا بھی پیچھے لے جا سکیں ) اور اسے اوپر کی جانب دبائیں۔

اس عمل کو تین سیکنڈ تک کرنے سے چہرے میں کچھ مسلز حرکت میں آجائیں گے اور بلغم باہر آجائے گی۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کئی بیماریوں میں مفید ناریل کا پانی پینے کے یہ 5 بڑے فائدے جان لیں
مائیگرین سے نجات حاصل کرنے کے لئے یہ طریقے آزمائیں!
کیا تربوز کے بیج کھانا صحت کے لئے نقصان دہ ہے؟
ان عام غذاؤں کے بارے میں چند غلط فہمیاں جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں
کیا آپ کٹھن نوکری کرنے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
پیٹ کی چربی کم کرنے میں مدد گار 6 مفید سبزیاں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر