Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

سعودی حکومت کی جانب سے سفری پابندی ختم

Now Reading:

سعودی حکومت کی جانب سے سفری پابندی ختم

سعودی حکومت کی جانب سے کل سے سفری پابندی ختم کر دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے دروازے اتوار یکم اگست سے سیاحوں کے لیے کھول دیے جائیں گے ۔

ذرائع کے مطابق ڈیڑھ برس  کی پابندی کے بعد بیرونی سیاحوں کو سعودی عرب  آنےکے لیے شرائط پوری کرنا لازمی ہے ، غیر ملکی سیاحوں  کا کورونا ویکسین کی دونوں خوراکیں مکمل ہونا لازمی ہے۔

سعودی عرب نے 49 ممالک کی فہرست جاری کی ہے جہاں کے شہری سیاحتی ویزے پر آسکتے ہیں ، ان ممالک میں امریکہ، کینیڈا، انڈورا، آسٹریا، بیلجیئم، بلغاریہ، کروئشیا، قبرص، چیک، ڈنمارک، استونیا، فن لینڈ، فرانس، جرمنی، یونان، ہالینڈ، ہنگری، آئس لینڈ، آئرلینڈ، اٹلی، لٹویا، لیشٹنسٹائن، لتھوینیا، لکسمبرگ، مالٹا، موناکو، مونٹی نیگرو، ناروے، پولینڈ، پرتگال، رومانیہ، روس، سان مارینو، سلوواکیہ، سپین، سویڈن، سوئٹززلینڈ، یوکرین، برطانیہ، برونائی، چین، ہانگ کانگ، مکاؤ، جاپان، قازقستان، ملائشیا، سنگاپور، جنوبی کوریا، اوقیانوسیہ، آسٹریلیا اورنیوزی لینڈ شامل ہیں۔

سعودی محکمہ شہری ہوابازی نے کہا ہے کہ سیاحتی ویزہ ہولڈرز صرف ان ممالک سے سعودی عرب آسکیں گے جہاں سے آمد پر پابندی نہیں ہے ، وہی سیاح آسکیں گے جو سعودی عرب میں منظور شدہ کورونا ویکسینز میں سے کسی ایک ویکسین کی مطلوبہ خوراکیں لگوا چکے ہوں گے۔

Advertisement

اس کے علاوہ سعودی حکومت کی منطور شدہ  ویکسین  کی فہرست میں فائزر، آسٹرا زینیکا، موڈرینا اور جانسن اینڈ جانسن  شامل ہیں۔

واضح رہے کہ عمرہ کرنے پر جو پابندیاں لگائی تھیں وہ برقرار رہیں گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بھارت مذہبی آزادی کیلئے سب سے بڑا خطرہ
اسرائیل کا ایران پر حملہ، ایران نے فضائی دفاعی نظام فعال کردیا
عید الاضحیٰ کب ہوگی؟ ماہرین فلکیات کی پیشگوئی سامنے آگئی
افغانستان؛ طالبان کے دورِ اقتدار میں آزادی صحافت پر وار جاری
مودی سرکار کی اگنی پتھ اسکیم پر کانگریس کی کڑی تنقید
انڈونیشیا میں آتش فشاں پھٹنے کے بعد سونامی الرٹ جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر