Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

مولانا تنویر الحق تھانوی پیپلز پارٹی میں شامل ہورہے ہیں انہیں ویلکم کرتے ہیں ، نثار کھوڑو

Now Reading:

مولانا تنویر الحق تھانوی پیپلز پارٹی میں شامل ہورہے ہیں انہیں ویلکم کرتے ہیں ، نثار کھوڑو
نثار کھوڑو

کسی پارٹی کے ساتھ اتحاد کی بات نہیں کی، نثار کھوڑو

پیپلز پارٹی کے رہنما نثار کھوڑو نے کہا کہ مولانا تنویر الحق تھانوی پی ٹی آئی چھوڑ کر پیپلز پارٹی میں شامل ہورہے ہیں انہیں ویلکم کرتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما نثار کھوڑو نے کہا کہ اب عوام کی امیدیں پیپلز پارٹی کے ساتھ ہیں ، وفاقی پارلیمانی نظام ایک دوسرے کو برداشت کرکے آگے چلنے کا نام ہے۔

انہوں نے کہا کہ اب ملک میں سیاست اور سیاستدانوں کو بدنام کرکے پیش کیا جا رہا ہے ، سندھ میں حکومت بنانے کی باتیں کرنے والے عوام کے مسترد کردہ ہیں ، اب ملک بھر میں مسترد ہونگے ، پہلے ارباب رحیم یہ بتائیں کے انہوں نے کتنی جماعتیں تبدیل کی ہیں ، کسی سیاسی جماعت کو کسی بھی صوبے میں سیاست کرنے کا حق ہے۔

نثار کھوڑو نے کہا کہ عمران خان اپوزیشن لیڈر کے اوپر سندھ میں کسی اور کو لے کر آیا ہے جس پر حلیم عادل شیخ کو سوچنا چاہیے کے وہ کیا ہیں ، سندھ حکومت کے 13 سالوں پر سوال اٹھانے والے ان 40 سالوں کی حکمرانی کرنے والوں کے لیے بھی سوال کریں۔

پیپلز پارٹی کے رہنما نثار کھوڑو نے کہا کہ تونسا سے ایک لاکھ تیس ہزار پانی بہایا جاتا ہے اور  گڈو تک ایک لاکھ کیوسک پانی پہنچتا ہے اور بیچ میں 30 ہزار کیوسک پانی چوری کیا جا رہا ہے ، تونسا سے گڈو تک تیس ہزار کیوسک پانی چوری پر ارسا خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیراطلاعات پنجاب عظمی بخاری کا بیرسٹرسیف کے بیان پر ردعمل
صدرمملکت نےترک چیف آف جنرل اسٹاف کو نشان امتیاز ملٹری کے اعزازسے نوازا
فیض آباد دھرنا کمیشن، شہباز شریف کا بیان سامنے آگیا
وفاق نے کےپی کو پیسےدینے بند کردیے، مزمل اسلم
میاں منشی اور سید مٹھا اسپتال میں کرپشن کا معاملہ، پنجاب حکومت کا کارروائی کا حکم
چینی باشندوں کی سیکیورٹی سے متعلق علیحدہ شعبہ قائم کیا جائے، آئی جی سندھ کی ہدایت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر