Advertisement
Advertisement
Advertisement

ہفتہ وار مہنگائی میں 0.61  فیصد اضافہ

Now Reading:

ہفتہ وار مہنگائی میں 0.61  فیصد اضافہ

ہفتہ وار مہنگائی 0.61  فیصد اضافے سے 13.33 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق18 اشیائے ضروریہ مہنگی، 6 مصنوعات سستی ہوئی ہیں جبکہ گزشتہ ہفتے 27 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا ہے۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ٹماٹر، مرغی، لہسن، آلو، گھی، گڑ سمیت متعدد اشیاء مہنگی ہوئی ہیں ۔

رپورٹ کے مطابق ٹماٹر 37 فیصد مہنگےہونے کے بعد  قیمت 80 روپے سے تجاوز کر گئی ، زندہ برائلر مرغی 9.21 فیصد مہنگی اوسط قیمت 160 روپے رہی جبکہ لہسن ساڑھے چار فیصد مہنگا 245 روپے میں فروخت ہوا۔

رپورٹ کے مطابق انڈے، پیاز، دال مونگ، مسور، کیلے اور ایل پی جی سستی ہوئی ہے۔

Advertisement

ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق انڈے پونے دو فیصد سستے ہونے کے بعد فی درجن اوسط قیمت 155 روپے رہی،پیاز 1.72 فیصد سستے 45 روپے کلو میں فروخت، ایل پی جی سلینڈر  کی قیمت میں 15 روپے کمی ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ گھریلو سلینڈر کی قیمت 2041 سے کم ہو کر 2026 روپے ہوگئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان اور روس کے خوشگوار تعلقات جذبہ خیر سگالی اور اعتماد پر مبنی ہیں، ترجمان دفتر خارجہ
جعل سازی پر مبنی ای میل حملوں سے سرکاری اداروں، وزارتوں کو نشانہ بنانے کا انکشاف
پاکستان کی پہلی اسپیس پالیس پر موثر انداز میں عملدرآمد جاری ہے، شزہ فاطمہ
عدالت نے نادرا کو وراثتی سرٹیفکیٹ اور لیٹر آف ایڈمنسٹریشن کی فیس وصولی سے روک دیا
جبران الیاس کا ریاست مخالف بیانیہ، رؤف حسن کے ساتھ ہوشربا واٹس ایپ پیغامات سامنے آگئے
جے یو آئی انٹرا پارٹی انتخابات؛ الیکشن کمیشن نے وقت دینے کی استدعا پر فیصلہ محفوظ کرلیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر