بالی ووڈ کے نامور اداکار امیتابھ بچن اپنے بیٹے اداکار ابھیشیک بچن جنہیں فلم کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہونے کے بعد اسپتال میں داخل کیاگیا تھا، ان کی عیادت کرنے کے لیے ممبئی کے مقامی اسپتال پہنچ گئے ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار ابھیشیک بچن کو حال ہی میں زخمی ہونے کے بعد ممبئی کے ایک مقامی اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔
ابھیشیک بچن تامل فلم اوتھاتھا سیروپو سائز 7 کے ریمیک کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہوئے تھے اور ان کے دائیں ہاتھ پر چوٹ لگی تھی۔
رپورٹس کے مطابق امیتابھ بچن کے ہمراہ ابھیشیک بچن کی عیاد ت کرنے کے لیے ان کی بیٹی شویتا بچن بھی بھائی سے ملنے اسپتال پہنچی ہیں۔
Advertisement
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
