امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ امریکی شکست افغان عوام اورعالم اسلام کی کامیابی ہے۔
تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ امید ہے کہ امریکہ افغانستان سے نکلنے کے بعد اب کسی بھی ملک پر چڑھائی نہیں کرے گا ، افغان عوام نے ہمیشہ بڑی طاقتوں کو شکست دی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ افغانیوں میں صلاحیت موجود ہے کہ وہ اپنے ملک کے مسائل بہتر انداز میں حل کر سکتے ہیں ۔
سراج الحق کا کہنا تھا کہ تیسری بار عالمی قوتوں کی شکست نے کشمیر و فلسطین کی آزادی کے خواب کو مزید تقویت دی ہے ۔
امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے سونامی کے ذریعے صرف ورلڈ بنک اور آئی ایم ایف کی غلامی آئی ہے، تین سالہ حکومت میں مہنگائی، بے روزگاری ، بدامنی نے عوام کا جینا محال کر دیا ہے۔عوام جماعت اسلامی کو ووٹ کے ذریعے اپنے
امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ رات کراچی میں ہونے والے حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں، دہشتگرد ی کی اس واردات کے مرتکبین کو گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جائے ۔
مزید پڑھیں
- bol news
- Bol news Urdu
- Bol Urdu News
- breaking news urdu
- breaking urdu news
- current breaking news in urdu
- karachi breaking news in urdu
- karachi news update urdu
- latest breaking news in urdu
- latest breaking news urdu
- latest news in urdu
- latest pakistani news in urdu
- latest urdu news
- latest urdu news islamabad
- latest urdu news karachi
- latest urdu news pakistan
- news in urdu
- pak news urdu
- pak urdu news
- pakistan latest news urdu
- pakistan news in urdu
- pakistan news urdu
- pakistan urdu news
- taza tareen urdu news
- urdu news
- urdu news pakistan
- urdu news paper
- افغان عوام
- امریکی شکست
- بول نیوز
- عالم اسلام
- موسم
- کامیابی
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News