Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

مودی سرکار نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں بربریت کا بازار گرم کررکھا ہے، عثمان بزدار

Now Reading:

مودی سرکار نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں بربریت کا بازار گرم کررکھا ہے، عثمان بزدار

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ مودی سرکار نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں بربریت کا بازار گرم کررکھا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے یوم استحصال کشمیر پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ مودی نے 5 اگست 2019 کو اقوام متحدہ کے ضابطوں کی دھجیاں اڑائیں، بھارت نے غیر قانونی طورپر مقبوضہ جموں و کشمیر کی حیثیت تبدیل کر کے انسانی حقوق کو پامال کیا۔

 انہوں نے کہا کہ بھارت کی ہٹ دھرمی اورغیر قانونی اقدام کو ہر سطح پر پہلے بھی بے نقاب کیا ہے اورآئندہ بھی کرتے رہیں گے، بھارت میں اقلیتوں پر عرصہ حیات تنگ کردیا گیا ہے، 22 کروڑ پاکستانی کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں اورکھڑے رہیں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ بھارت کے زیر تسلط غیر قانونی مقبوضہ جموں و کشمیر کے لاک ڈاؤن کو 2 سال مکمل ہوگئے مگر کشمیریوں کے دکھ کم نہ ہوئے، کشمیریوں پر انسانیت سوز مظالم پر بے حسی عالمی برادری کے خلاف چارج شیٹ ہے، مشکل ترین حالات میں بھی کشمیریوں کا عزم اور حوصلہ برقرار ہے۔

عثمان بزدار نے کہا کہ کشمیر کا بحران عالمی برادری کی بے حسی کا نوحہ ہے، غیر قانونی بھارتی مقبوضہ جموں و کشمیر کی عوام کی لازوال جدوجہد کو سلام پیش کرتے ہیں، کشمیری عوام ہمارے دلوں میں بستے ہیں، کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور پاکستان کشمیر کے بغیر نامکمل ہے، ہم کشمیر کاز سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹ سکتے۔

Advertisement

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے مزید کہا کہ کشمیری عوام کی سفارتی، سیاسی اوراخلاقی حمایت جاری رکھیں گے، انشااللہ کامیابی کشمیری عوام کا مقدر بنے گی، بھارت کو ہر ظلم کا حساب دینا ہوگا، بے گناہ شہید کشمیریوں کا خون رنگ لائے گا اور آزادی کشمیر کی صبح ضرور طلوع ہوگی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایشیائی ترقیاتی بینک کی کلائمٹ فنانسنگ 23.6 ارب ڈالر تک پہنچ گئی
سگریٹ ٹیکس میں اضافے سے فروخت میں کمی کا رجحان
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل
نوجوان ملک میں قیمتی زرمبادلہ کمانے میں اہم کردار اداکر سکتے ہیں، وزیراعظم
پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی حقوق سے متعلق رپورٹ مسترد کر دی
آرمی چیف عاصم منیر کی جانب سے شہیدکسٹمزحکام کو بھرپور خراج عقیدت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر