Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

کسانوں کے مفادات کے لیے ہر اقدامات اٹھائیں گے، اسد قیصر

Now Reading:

کسانوں کے مفادات کے لیے ہر اقدامات اٹھائیں گے، اسد قیصر
اسد قیصر

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ کسانوں کے مفادات کے لیے ہر اقدامات اٹھائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے ملاقات کی جس میں قبائلی اضلاع سے متعلق اہم امور پر گفتگو ہوئی۔

ملاقات میں ملکی معاشی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ کسانوں کو درپیش مسائل پر بھی بات چیت کی گئی۔

وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ سابقہ فاٹا کے تمام اضلاع کی ترقی اور وہاں کے عوام کی محرومیاں ختم کرنا اولین ترجیح ہے، قبائلی اضلاع میں معاشی سرگرمیاں شروع ہونے  سے روزگار ملے گا۔

شوکت ترین نے یہ بھی کہا کہ کامیاب جوان پروگرام سے قبائلی نوجوانوں کو روزگار دینگے، سابقہ فاٹا کے ترقیاتی پیکج منتخب قبائلی قیادت  اور عوام کی مشاورت سے آگے بڑھایا جائے گا۔

Advertisement

وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے مزید کہا کہ کامیاب جوان پروگرام کے ذریعے قبائلی اضلاع کے نوجوانوں کو قرضہ دینگے تاکہ وہ اپنا روزگار شروع کرسکیں اور معاشی اعتبار سے اپنے پاؤ ں پر کھڑا ہوسکیں۔

ملاقات میں اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے حکومت کے قبائلی عوام اور غریبوں کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کے اقدامات کو سراہا۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ نئے اضلاع میں صحت انصاف کارڈ کا اجراء قبائلی عوام کے لیے حکومت کا بہت بڑا تحفہ ہے۔

 اسد قیصر نے یہ بھی کہا کہ تمباکو کے کاشتکاروں سے تمباکو کی خریداری میں رکاوٹوں کو دور کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ فصلوں کو بروقت خریداری نہ ہونے کی وجہ سے کسانوں کی مشکلات میں اضافہ ہوتا ہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے مزید کہا کہ کسی صورت کسانوں کا استحصال برداشت نہیں کرسکتا، کسانوں کے مفادات کے لیے ہر اقدامات اٹھائیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
حکومتی بینچوں پر کوئی نہیں بیٹھا سوالوں کے جواب کون دےگا؟ عمرایوب
لوگ اپنے ثقافتی ورثے سے پہچانے جاتے ہیں، چیف جسٹس پاکستان
صوبائی حکومت وفاق کی ہر ممکن مدد کے لئے تیار ہے، وزیر اعلیٰ سندھ
سول ایوی ایشن کے پنشنرز کے لیے بڑی خبر آگئی
نوازشریف کی صحابی رسولﷺ حضرت سعد بن ابی وقاص کے مزار پر حاضری
وزیر اعظم شہباز شریف نے انتہائی اہم شخصیت کو عہدے سے ہٹا دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر