پاکستان کرکٹ ٹیم نے ویسٹ انڈیز کے خلاف عمدہ کامیابی حاصل کی ،شاہد آفریدی

مریم اقبال

01st Aug, 2021. 01:20 pm
شاہد آفریدی

سابق کپتان شاہدآفریدی نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم نے ویسٹ انڈیز کے خلاف عمدہ کامیابی حاصل کی۔

تفصیلات کے مطابق سابق کپتان شاہدآفریدی نے کہا کہ پچ بالکل ویسی تھی جن پچز کی متحدہ عرب امارات میں توقع کی جا رہی ہے جہاں ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ ہونا ہے۔

سابق کپتان شاہدآفریدی نے کہا کہ محمد حفیظ کی فرنٹ لائن بولر کی حیثیت سے واپسی دیکھ کر بہت اچھا لگا ، محمد حفیظ کی وجہ سے ٹیم کا توازن بہت زبردست ہوجاتا ہے ، آج ہونے والے تیسرے میچ کے لیے نیک خواہشات ہیں۔

Adsence 300X250