Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

فائزر ویکسین ڈیلٹا ویرینٹ کےخلاف کتنی موثر ہے؟ نئے حقائق

Now Reading:

فائزر ویکسین ڈیلٹا ویرینٹ کےخلاف کتنی موثر ہے؟ نئے حقائق
ویکسین

فائزر کووڈ 19 ویکسین دنیا کی چند موثر ترین ویکسینز میں سے ایک ہے جس کی افادیت 90 فیصد سے زیادہ ہے۔

تاہم کورونا وائرس کی نئی قسم ڈیلٹا کے خلاف یہ ویکسین کتنی موثرہے اس بارے میں نئے حقائق سامنے آ ئے ہیں۔

سوشل میڈیا رپورٹس کے مطابق کورونا ویکسین تیار کرنے والی امریکی کمپنی فائزر نے دعویٰ کیا ہے کہ کرونا کے خلاف ویکسین کی تیسری خوراک زیادہ تحفظ فراہم کرتی ہے جو ڈیلٹا ویرینٹ کے خلاف بھی موثر ہے۔

بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق کرونا وائرس سے تحفظ کےلیے ویکسین تیار کرنے والی امریکی دوا ساز کمپنی فائزر کی جانب سے کیا گیا دعویٰ ایک تحقیق کے بعد سامنے آیا ہے، جس میں کمپنی کا کہنا ہے کہ تیسری خوراک لگوانے سے 18 سے 55 سال عمر کے افراد میں اینٹی باڈیز کی سطح میں پانچ فیصد سے زائد اضافہ ہوتا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بوسٹر شاٹ (تیسری خوراک) سے 65 سے 85 برس کے افراد کا مدافعتی نظام دوسری خوراک کے مقابلے میں گیارہ گنا بہتر پایا گیا۔

Advertisement

امریکی دوا ساز کمپنی کے مطابق ویکسین کی تیسری خوراک لگوانے سے ڈیلٹا ویرینٹ کے خلاف 100 فیصد تحفظ ملتا ہے۔

واضح رہےکہ اس تحقیق کو تاحال کسی طبی جریدے میں شائع نہیں کیا گیا ۔

 

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پھلوں اور سبزیوں کو ذخیرہ کرنے کے 5 طریقے جانیے
ہماری ملازمت دماغی صحت کے لیے کتنی اہم ہوتی ہے؟ جانیے
ناشتے میں کیا کھانا سب سے زیادہ صحت مند ہے؟
وہ غذائیں جو بچوں کو ہرگز نہیں دینی چاہیے!!!
خبردار!!! ’ویپنگ‘ کرنے والے افراد کے لئے تشویشناک خبر آگئی
پلاسٹک کے ننھے ذرات جسم کے اندر جانے سے کیا ہوتا ہے؟ نئی تحقیق نے سب کو حیران کردیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر