Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

جنگ کو ہوا دینا یا جنگ کا طول پکڑنا پورے خطے کے مفاد میں نہیں ، زاہد خان

Now Reading:

جنگ کو ہوا دینا یا جنگ کا طول پکڑنا پورے خطے کے مفاد میں نہیں ، زاہد خان

عوامی نیشنل پارٹی کے ترجمان زاہد خان نے کہا کہ جنگ کو ہوا دینا یا جنگ کا طول پکڑنا پورے خطے کے مفاد میں نہیں۔

تفصیلات کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی کے ترجمان زاہد خان نے کہا کہ افغانستان میں جاری جنگ کے خاتمے کیلئے فریقین کے درمیان مذاکرات ہی واحد حل ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں جنگی خبروں کو یہاں پر بڑھا چڑھا کر پیش کرنے سے اپنا ہی نقصان ہوگا ، اس بار بھی اگر ایک منتخب حکومت کوگرانے کی سازش کی گئی تو تباہی پہلے سے زیادہ ہوگی ، افغانستان میں امن ہوگا تو پاکستانی بھی پرامن زندگی گزارنے کے قابل ہوں گے، ہمیں یہ حقیقت سمجھنی ہوگی۔

زاہد خان نے کہا کہ وہاں پر ہر مکتبہ فکر ایک ساتھ ہیں اور افغان حکومت کی حمایت کررہے ہیں، پاکستان کو اپنی پالیسی واضح کرنی ہوگی ، دہشتگردی ایک ناسور ہے، خیبرپختونخوا سمیت مختلف علاقوں میں دہشتگردی کے بڑھتے ہوئے واقعات تشویشناک ہیں۔

عوامی نیشنل پارٹی کے ترجمان زاہد خان نے کہا کہ یہ واقعات بتارہے ہیں کہ دہشتگرد ایک بار پھر منظم ہورہے ہیں، اس بار راستہ نہ روکا گیا تو تباہی پہلے سے کئی گنا زیادہ ہوگی ، سلیکٹڈ وزیراعظم، انکے وزراء اور مشیروں کی جانب سے طالبان کی حمایت کرنا انکی اصل ذہنیت کی عکاسی کررہی ہے ، پی ٹی آئی کی اصلیت یہ ہے کہ ایک دہشتگرد کو کشمیر میں رکن قانون ساز اسمبلی بنایا جارہا ہے۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیراعظم کی ہدایت پر قطر سے9سال قبل معاہدے کی دوبارہ منظوری
پنجاب میں کسان کی مشکلات کم نہ ہو سکیں, اراکین اسمبلی بھی ایوان میں چیخ اٹھے
 وزیراعظم کی ہدایت پر صوبوں کوزیادہ گندم خریداری کیلئےخط لکھا ہے، رانا تنویر حسین
مشیراطلاعات بیرسٹرسیف کافیصل کریم کنڈی کےبیان پرردعمل
ننکانہ صاحب میں وقف املاک پرغیرقانونی تعمیرات سےمتعلق توجہ دلاؤ نوٹس
اظہار الحسن نے قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل نہ ہونے کا مسئلہ اٹھا دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر