پیپلز پارٹی اور سندھ حکومت کی کرپشن بےنقاب کرتا رہوں گا، حلیم عادل شیخ

Wajeeha baig

01st Aug, 2021. 07:51 pm

اپوزیشن لیڈر اسمبلی حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اور سندھ حکومت کی کرپشن بےنقاب کرتا رہوں گا۔

تفصلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر اسمبلی حلیم عادل شیخ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ورکرز کی شادی میں شرکت کے لئے نواب شاہ آیا تھا جہاں مجھ پر حملہ کیا گیا ۔

اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ یہ حملہ پیپلز پارٹی نے کرایا ہے، اس طرح کی بزدلانہ حملوں سے مجھے خوف زدہ نہیں کیا جا سکتا اور یہ بزدلانہ حملہ پیپلز پارٹی کے کارکنوں نے کیا ہے۔

 حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ ایس ایس پی ہماری فون کال تک اٹینڈ نہیں کر رہا ہے۔

 اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کا مزید کہنا تھا کہ یہ بہت ہی گھٹیا حرکت کی گئی ہے، پیپلز پارٹی اور سندھ حکومت کی کرپشن بےنقاب کرتا رہوں گا۔

 

 

 

Adsence 300X250