Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

دنیا کو اعتدال کا وعظ کرنے سے پہلے بھارت کو اپنے گھر کو بہتر کرنا چاہیے، زاہد حفیظ چوہدری

Now Reading:

دنیا کو اعتدال کا وعظ کرنے سے پہلے بھارت کو اپنے گھر کو بہتر کرنا چاہیے، زاہد حفیظ چوہدری

ترجمان دفترخارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے کہا کہ دنیا کو اعتدال کا وعظ کرنے سے پہلے بھارت کو اپنے گھر کو بہتر کرنا چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان دفترخارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے بھارت کی سلامتی کونسل میں ترجیحات کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بھارتی وزیر خارجہ کی جانب سے بھارت کے لیے اگست میں بطور صدر سلامتی کونسل تین ترجیحات کا اعلان کیا گیا اور ان ترجیحات میں اعتدال، مذاکرات اور عالمی قوانین پر عملدرآمد شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ ایک ملک کا دوہرا معیار ہے کہ وہ اعتدال، مذاکرات اور عالمی قوانین پر عملدرآمد کا علم بردار ہونے کے دعوے کے باوجود تینوں سے انکاری ہے، انتہا پسند ہند وتوا نظریات بھارت کے تمام ریاستی اداروں میں پنجے گاڑے ہوئے ہیں۔

زاہد حفیظ چوہدری نے کہا کہ بی جے بی آر ایس ایس حکومت کا ریکارڈ اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں کے حقوق کے منظم استحصال و خلاف ورزیوں سے بھرا پڑا ہے، مذاکرات کے حوالے سے بھارت نے اپنے پڑوس میں تعمیری اور بامقصد مذاکرات کی تمام کوشیشوں کو ضائع کیا۔

انہوں نے کہا کہ اقتدار سنبھالنے کے بعد وزیراعظم عمران خان نے واضح اعلان کیا کہ اگر بھارت امن کے لیے ایک قدم اٹھائے گا تو پاکستان دو قدم لے گا، تاہم مذاکرات کے برعکس بھارت نے اپنے 5 اگست 2019 کے غیرقانونی و یکطرفہ اقدامات سے ماحول کو خراب کیا۔

Advertisement

ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ بھارت کو ہی خطے میں تنازعات کے خاتمے کے لیے بامعنی مذاکرات کے لیے سازگار ماحول تیار کرنا ہوگا، عالمی قوانین کے حوالے سے بھارت سات دہائیوں سے اقوام متحدہ سلامتی کونسل قراردادوں کی کھلی خلاف ورزی کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 5 اگست 2019 سے بھارت کے غیرقانونی و یکطرفہ اقدامات کا سلسلہ عالمی قوانین، اقوام متحدہ چارٹر، سلامتی کونسل قراردادوں اور چوتھے جنیوا کنونشن کی کھلی خلاف ورزیاں ہیں۔

ترجمان دفترخارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے مزید کہا کہ بھارت کو چاہیے کہ وہ اپنے آپ کو ان نکات پر چیمپئن ثابت کرنے کے بجائے پہلے ان پر عملدرآمد ثابت کرے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
روٹی بنانے والے نان بائیوں کی ہڑتال، پنجاب میں تندور آج بند رہیں گے
تمباکو پر زیادہ ٹیکس، تمباکو نوشی میں کمی
پاک فوج میں خود احتسابی، جنرل فیض حمید کے خلاف انکوائری کمیٹی بنا دی
ضمنی انتخابات میں قومی اسمبلی کے امیدوار کی گاری پر بم دھماکہ
غیر قانونی اوراسمگل شدہ سگریٹ کی فروخت، حکومت کو بڑا مالی نقصان
پولیس کے مبینہ تشدد سے زیرحراست ملزم کی ہلاکت پر سنسنی خیز انکشافات
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر