Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

صوبے کی عوام کی جان و مال کے تحفظ میں پولیس کا اہم کردار ہے، جام کمال خان

Now Reading:

صوبے کی عوام کی جان و مال کے تحفظ میں پولیس کا اہم کردار ہے، جام کمال خان
جام کمال

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا کہ صوبے کی عوام کی جان و مال کے تحفظ میں پولیس کا اہم کردار ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے یومِ شہداء پولیس کے موقع پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ یوم شہدائے پولیس بہادر جوانوں کی عظیم قربانیوں کو یاد کرنے کا دن ہے، شہداء پولیس کی لازوال قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

 انہوں نے کہا کہ شہدائے پولیس کی لازوال قربانیوں کے باعث صوبے میں امن وامان کی صورتحال میں نمایاں بہتری آئی ہے، دہشتگردی کے خاتمے میں پولیس نے ہمیشہ فرنٹ لائن کا کردار ادا کیا ہے۔

جام کمال خان نے کہا کہ پولیس کے ان تمام شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں جنہوں نے صوبے میں امن وامان کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا، صوبائی حکومت پولیس کو جدید خطوط پر استوار کر رہی ہے، جرائم کے خاتمے کے لیے محکمہ پولیس کو جدید آلات اور ٹیکنالوجی سے آراستہ کیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے مزید کہا کہ پولیس کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے ڈیٹا کمانڈ اینڈ کمیونیکیشن سینٹر کا قیام عمل میں لایا گیا ہے، بلوچستان حکومت شہداء کے خاندانوں کے ساتھ ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیراعظم کابلوچستان اورکےپی میں شدیدبارشوں سےجانی ومالی نقصان پراظہارافسوس
ملک میں مقیم غیر ملکی شہریوں کی حفاظت کویقینی بنانےکیلئے پُرعزم ہیں، دفترخارجہ
اسلام آبادکےتجارتی مرکزبلیوایریامیں پٹرول ٹینکرمیں آگ لگ گئی
سپارک کا 10اسٹک والے سگریٹ پیک کی منظوری کے معاملے پر اظہارِ تشویش
اسلام آبادہائیکورٹ کے6ججزکےخط کےمعاملےپراہم پیشرفت
پاکستان مئی میں آئی ایم ایف کےساتھ نئے قرض پروگرام کیلئے پرامیدہے، وزیرخزانہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر