Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان تحریک انصاف کا ویژن کوالٹی تعلیم ہے، ڈاکٹر فردوس عاشق

Now Reading:

پاکستان تحریک انصاف کا ویژن کوالٹی تعلیم ہے، ڈاکٹر فردوس عاشق
فردوس عاشق اعوان

وزیر اعلیٰٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ  تحریک انصاف کا ویژن کوالٹی تعلیم ہے۔

وزیر اعلیٰٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا  تھا کہ  وزیرتعلیم راجہ یاسر تعلیم کے لیے بہترین  اقدامات کررہے ہیں جبکہ اس سے قبل صرف کنکریٹ کا کام ہوتا رہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ہم مسلسل کہہ رہے تھے کہ ن سے ش نے نکلنا ہے جبکہ   اس وقت ن اور ش میں گھمسان کی جنگ چل رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس جنگ کا نتیجہ آپ نے سیالکوٹ الیکشن میں دیکھ لیا ہے ،انہوں نے وہاں سے گیارہ نشستیں جیتی تھیں جہاں ان کی نسلوں سے جڑیں تھیں۔

ڈاکٹر فردوس کا کہنا تھا کہ لوگ ان کی کھینچا تانی اور جعلی راجکماری کی جعلی سرکس سے تنگ آچکے ہیں ، یہ مانگے تانگے کے لوگوں سے جلسے بھر لیتی ہیں ووٹ والے دن کچھ نہیں ملتا ہے۔

Advertisement

انہوں نے بتایا کہ سیالکوٹ کا الیکشن ایسا تازہ ہوا کا جھونکا ہے جس نے ن لیگ کی کھوکھلی جڑیں ہلادیں ہیں اور ان کے سیالکوٹ کے مورچے میں شگاف پڑ چکا ہے جو اب قائم نہیں رہیگا۔

معاون خصوصی کا مزید کہنا تھا کہ ترقی اور خوشحالی کی لہر کشمیریوں کے دروازے پر دستک دینے جارہی ہے، تبدیلی نہ صرف اس پار بلکہ دوسری طرف جہاں مودی نے اپنا زہریلا پروپیگنڈا پھیلا رکھا وہاں پر بھی اثر انداز ہو گی۔

ان کا کہنا تھا کہ آج کا کشمیریوں کا حلف پاکستان کے ساتھ والہانہ محبت کو مزید مظبوط کرنے جا رہا ہے جبکہ اب تحریک انصاف نے سندھ کا رخ کیا ہے عمران خان سندھیوں کو جمہوری طریقے سے ریلیف دلوائیں گے۔

واضح رہے کہ انہوں نے یہ پنجاب ، بلوچستان ، کے پی کے کپتان کا ہے اور اب سندھ بھی کپتان کا ہوگا۔

 

 

Advertisement

 

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیر خارجہ کا روسی ہم منصب سے یوکرین تنازعہ سفارتی تصفیے سے حل کرنے پر زور
حکومت کی اکثریت کا خمیازہ 22 کروڑ عوام بھگت رہی ہے، یوسف رضا گیلانی
گذشتہ روز قومی اسمبلی میں قانون سازی کو بلڈوز کیا گیا، یوسف رضا گیلانی
حکومت  پہلے دن سے ناکام ہے، مستقبل ڈارک نظر آ رہا ہے، آصف زرداری
’’آئی ایم ایف کی فرمائش پر منی بجٹ عوام پر ناقابل برداشت کاری ضرب ہے‘‘
ناصر شاہ علی بابا چالیس چوروں کی صف اوّل کے کھلاڑی ہیں، نصرت سحر عباسی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر