Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

ڈیلٹا کے بعد کورونا کی سب سے زیادہ خطرناک قسم بھی سامنے آگئی، نئی تحقیق

Now Reading:

ڈیلٹا کے بعد کورونا کی سب سے زیادہ خطرناک قسم بھی سامنے آگئی، نئی تحقیق

ڈیلٹا کے بعد کورونا کی ایک اور نئی قسم لمباڈا بھی سامنے آگئی، یہ کتنی خطرناک ہے ؟ اس کے بارے میں نئے حقائق سامنے آ گئے ہیں۔

سوشل میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک نئی تحقیق میں خیال ظاہر کیا گیا ہے کہ کورونا کی نئی قسم لمباڈا سب سے خطرناک ہوسکتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس کی قسم لمباڈا سب سے پہلے جنوبی امریکی ممالک چلی، پیرو، ارجنٹائن اور ایکواڈور میں پھیلنا شروع ہوئی تھی اور اب تک 26 ممالک تک پہنچ چکی ہے۔

مذکورہ تحقیق میں متعدد مالیکیولر پولی جینیٹک کو استعمال کرکے لمباڈا قسم کی جانچ پڑتال کی گئی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ دیگر اقسام کے مقابلے میں لمباڈا قسم زیادہ متعدی ہوسکتی ہے۔

Advertisement

اس تحقیق میں شامل ماہرین نے بتایا کہ لمباڈا کے اسپائیک پروٹین پر ہونے والی میوٹیشن اس کو زیادہ متعدی بناتی ہے، اس میوٹیشن کے باعث لمباڈا جنوبی امریکا کے ممالک میں بہت تیزی سے پھیلی۔

تحقیق میں یہ بھی بتایا گیا کہ اس قسم میں ہونے والی میوٹیشنز ممکنہ طور پر اسے ویکسین سے بننے والے مدافعتی ردعمل سے بچنے میں بھی مدد فراہم کرسکتی ہیں لیکن اس حوالے سے مزید تحقیق کی ضرورت ہے۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
گردن توڑ بخار کیا ہے؟ احتیاط اور علاج
ہائی ہیلز پہننے کے 5 فائدے جنہیں آپ نہیں جانتے
فالج، ہارٹ اٹیک اور دیگر امراض قلب کو ہمیشہ خود سے دور رکھنا چاہتے ہیں؟ تو یہ عادت اپنالیں
پاکستان دنیا کے 90 فیصد سگریٹ پیدا کرنے والے 9 غریب ممالک میں شامل
جلد کے زخم اور آنتوں کے درمیان گہرے تعلق کا انکشاف
سائنسدانوں نے لمبی اور صحت مند زندگی کا راز ڈھونڈ نکالا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر